جمعہ 1 اگست 2025 - 16:37
سکردو میں اربعین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف زبردست احتجاج؛ اربعین ایک عقیدہ، جرم نہیں ہے: مقررین

حوزہ/اربعین مارچ پر پابندی کے خلاف انجمنِ امامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں عاشقانِ حسینؑ نے شرکت کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین مارچ پر پابندی کے خلاف انجمنِ امامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں عاشقانِ حسینؑ نے شرکت کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔مظاہرین نے واضح طور پر کہا کہ یہ پابندی ناقابلِ قبول ہے اور راستے بند کرنا زائرین کے بنیادی حق پر حملہ ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فورا راستے کھولیں۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے! بصورتِ دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ اربعین؛ ہمارا ایک مسلم عقیدہ ہے، جرم نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha