جمعرات 28 اگست 2025 - 11:44
بلتستان؛ کمالِ علم و عرفان ایوارڈ 2025ء کے عنوان سے عظیم الشان تقریب/ ممتاز علمی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا

حوزہ/قدردان فاؤنڈیشن سکردو بلتستان کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب میں کمالِ علم و عرفان ایوارڈ 2025ء کا انعقاد کیا گیا، یہ ایوارڈ بلتستان کے علمی و فکری پس منظر رکھنے والے جلیل القدر شخصیات اور گزشتہ اکابرین کی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدردان فاؤنڈیشن سکردو بلتستان کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب میں کمالِ علم و عرفان ایوارڈ 2025ء کا انعقاد کیا گیا، یہ ایوارڈ بلتستان کے علمی و فکری پس منظر رکھنے والے جلیل القدر شخصیات اور گزشتہ اکابرین کی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر جن بزرگ علماء و مفکرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے "کمالِ علم و عرفان ایوارڈ سے نوازا گیا، ان میں یہ نمایاں اسمائے گرامی شامل تھے:

سید علی الحسینی سبزواری (سکردو)

شیخ جواد ناصر الاسلام (سکردو)

شیخ محمد جو کبیر (کواردو)

سید محمد عباس (چھوترون، شگر)

اپوچو شیخ علی (برولمو، کھرمنگ)

شیخ محمد حسن (مہدی آبادی، کھرمنگ)

سید جون علی شاہ الموسوی (کریس، گنگچھے)

یہ ایوارڈ ان شخصیات کی ناقابلِ فراموش علمی، دینی اور فکری خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جسے ان کے وارثین نے وصول کیا۔

یہ ایوارڈ نہ صرف بلتستان کی علمی روایت کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے، بلکہ نئی نسل کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے کہ قوم اپنے اہلِ علم و عرفان کی قدر دانی کرتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha