حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ زینبیہ و انٹر کالج شگر، بلتستان میں فارغ التحصیل طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت حجت الاسلام سید عباس موسوی نے کی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طالبات کو اسناد اور انعامات پیش کیے گئے۔
تقریب میں شگر کے جید علما، سرکردگانِ علاقہ اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا میں حجت الاسلام سید شمس الدین موسوی، حجت الاسلام شیخ رضا زاہد، حجت الاسلام شیخ احمد فاضل اور امام جمعہ حجت الاسلام شیخ علی خان نادم کے ساتھ دیگر نوجوان علما بھی شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جس کی سعادت شیخ احمد مبلغی نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض سر اسلم ناز نے انجام دیے۔
مقررین حجت الاسلام سید شمس الدین موسوی اور حجت الاسلام شیخ رضا زاہد نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی علمی و تربیتی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
آخر میں جامعہ کے چھ سالہ اسلامیات کورس مکمل کرنے والی طالبات کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ اسی طرح معارف اسلامی کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی، سو فیصد حاضری برقرار رکھنے والی اور دعائے عہد زبانی یاد کرنے والی طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔









آپ کا تبصرہ