جمعہ 11 جولائی 2025 - 13:29
نائب امام جمعہ سکردو: شاہراہِ قراقرم دس دنوں سے بند؛ سیکورٹی ادارے کہاں ہیں؟

حوزہ/حجت الاسلام شیخ جواد حافظی نے مرکزی جامع مسجد سکردو میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شاہراہِ قراقرم دس دنوں سے بند ہے، سیکورٹی ادارے کہاں ہیں؟کیا سکیورٹی اہلکار تنخواہ اس لیے لیتے ہیں کہ وہ لوگوں کو سفر کرنے سے روکیں؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکردو کے نائب امام جمعہ حجت الاسلام شیخ جواد حافظی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شاہراہِ قراقرم دس دنوں سے بند ہے، سیکورٹی ادارے کہاں ہیں؟کیا سکیورٹی اہلکار تنخواہ اس لیے لیتے ہیں کہ وہ لوگوں کو سفر کرنے سے روکیں؟ حکومت اور سکیورٹی ادارے مسافروں کو سکیورٹی فراہم کریں نہ کہ انہیں سفر کرنے سے روکیں۔!

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو سفر سے اجتناب کرنے کے احکامات جاری کرنا انتظامیہ اور حکومت کی کوئی بہادری نہیں ہے، لہٰذا فوری طور پر شاہراہِ قراقرم پر سفر کو محفوظ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں علمائے کرام کے خلاف منظم طریقے سے سازش ہو رہی ہے، لہٰذا باشعور جوانوں کو میدان میں حاضر ہو کر ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

حجت الاسلام شیخ محمد جواد حافظی نے عالمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کو قبول کروانے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ خدا نخواستہ غاصب اسرائیل کو قبول کیا گیا تو بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں گلگت کے چھمر نامی علاقے میں سازش کے تحت ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تھا، جس کو بنیاد بنا کر کوہستان کے مقام پر شاہراہِ قراقرم کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha