حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ مکتبِ حسینؑ کے پیروکار ہر خطے سے قافلوں کی صورت میں رواں دواں ہیں، تاکہ چہلم امام حسین علیہ السّلام کے موقع پر زیارتِ سید الشہداءؑ اور تجدیدِ عہدِ وفا کا فریضہ ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حسینی بھی اپنے آئینی، دینی اور انسانی حقِ زیارت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی غیر منصفانہ حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔
علامہ شفقت شیرازی نے کراچی سے ریمڈان بارڈر تک لانگ مارچ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناصرِ ملت، قائدِ وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کراچی سے ریمدان بارڈر تک عشقِ حسینی کا عظیم الشان مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے مذہبی جذبات، عقائد اور رسومات کا احترام کریں نہ کہ ان پر قدغن لگا کر آئینی حقوق کی نفی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حسینی قافلے ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے منزلِ کربلا تک ضرور پہنچیں گے ان شاءاللہ۔










آپ کا تبصرہ