جمعہ 1 اگست 2025 - 05:21
شہید سید عارف الحسینی کا مشن اور نظریہ زندہ ہے، حجۃ الاسلام سید عقیل الغروی

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام برائے بلندی درجات و برسی شہید قائد حجۃ الاسلام و المسلمین سید عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے علامہ سید عقیل الغروی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام برائے بلندی درجات و برسی شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین سید عقیل الغروی نے کہا کہ کتنا مقدس و پاکیزہ ہوگا وہ اور کتنا باشرف و بلند مرتبہ ہوگا، وہ کیسا گوہر نایاب ہوگا جس کی یاد میں یہ عظیم پروگرام منعقد کیا گیا ہے، شہید سید عارف الحسینی کا مشن اور نظریہ زندہ ہے اور شہید خود زندہ و جاوید ہیں، شہید کے پیرو آپ کا پیغام اور ہدف زندہ رکھے ہوئے ہیں، لیکن جہاں زندوں کے اوصاف پوری دل سوزی کے ساتھ بیان کیے جائیں، اس روح کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں، ہماری مجلس اعظم مجلس ہوتی ہے اور خصوصیت کے ساتھ آج کی یہ مجلس بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

میں ممنون ہوں اور شکر گزار ہوں اپنے برادر حضرت حجت الاسلام مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کا پروردگار انہیں عمر خضر عطا فرما آپ نے بہت کم دیکھا ہوگا کہ میں ممبر سے غیر معصوم کی تعریف و توصیف میں وقت صرف کروں، لیکن وہ افراد وہ علماء، وہ فقہاء وہ مجاہدین کہ جو تہذیب معصومین ہی کو رواج دینے والے ہیں جو تہذیب و ثقافت اہل بیت علیہم السّلام کو پروان چڑھانے والے ہیں ان کا تذکرہ تقاضے وفائے معصوم ہے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کربلا جانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، میرے محبوب قائد شہید نے بھی اپنی شہادت سے واضح پیغام دیا ہے کہ راہ حسین میں ہمارے سر کٹ ٹو سکتے ہیں پیچھے نہیں ہٹ سکتے، اگر ہم ایک دن سارے گھروں سے باہر نکلے تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، یہ ممکن ہے کہ ہم سارے پیدل کربلا چل پڑیں پھر یہ حکومت اور سسٹم ٹھہر نہیں سکے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • سید ارشد حسین کاظمی الموسوئ IN 10:42 - 2025/08/01
    اللہ تعالی ہم سب کو علم حاصل کرنے کی توفیق دے آمین یارب العالمین