منگل 29 جولائی 2025 - 18:52
علامہ عارف واحدی کی ایران کے سفیر محترم سے ملاقات / زائرین کے مسائل اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایرانی سفارتخانے میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم جناب رضا امیری مقدم سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایرانی سفارتخانے میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم جناب رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں اربعین کے لئے جانے والے زائرین کے مسائل اورمشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی۔

سفیر محترم ایران نے کہا کہ ایران سے گزرنے والے زائرین کو ہم مکمل سہولیات اور سکیورٹی فراہم کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha