جمعہ 29 اگست 2025 - 13:47
مدرسہ امام باقر (ع) نجف اشرف کے نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز؛ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی شرکت اور خطاب

حوزہ/ نجف اشرف میں قائم مدرسہ امام باقر علیہ السّلام کی افتتاحی اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب میں عالمی ادارہ الباقر (ع) کے سرپرست و بانی حجت الاسلام ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں قائم مدرسہ امام باقر علیہ السّلام کی افتتاحی اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب میں عالمی ادارہ الباقر (ع) کے سرپرست و بانی حجت الاسلام ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

اس موقع پر عالمی ادارہ الباقر علیہ السلام کے سرپرست نے شرکاء و طلاب کرام کو حوزہ امام باقر علیہ السّلام کی تاریخ و کامیابیوں سے آگاہ کیا اور نئے شروع ہونے والے تعلیمی سال کے لیے چند نصیحتیں کیں اور مدرسہ کے قواعد و ضوابط سے آگاہی فراہم کی اور طلاب کرام کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ مدرسہ امام باقر علیہ السّلام کی بنیاد 2007ء میں دمشق سیدہ زینب سلام اللہ علیہا میں رکھی گئی تھی اور اب اس مدرسے کی دوسری شاخ نجف اشرف میں قائم کی گئی ہے، جس کے مدیر ڈاکٹر علامہ شیخ محمد حسن تقی ہیں۔

واضح رہے کہ مدرسہ امام باقر علیہ السّلام نجف اشرف میں باقاعدہ حوزوی دروس کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس میں طلاب کرام کو عربی زبان کے ساتھ ساتھ حوزوی تعلیم بھی دی جائے گی۔

اس تقریب میں ماہ ولادتِ باسعادت حضرت ختمی مرتبت کے عنوان سے ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شرکاء کو ہدیہ تبریک ہیش کرتے ہوئے ماہ ربیع الاوّل کی سعادتیں و فضیلتیں بیان کیں اور طلاب کرام کو سیرتِ نبوی اپنانے کی تلقین بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha