حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاگستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت اور متاثرہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: متعلقہ صوبائی و مرکزی اداروں کو چاہیے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، زخمیوں اور کھلے آسمان تلے موجود افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں ودیگر امدادی سامان فراہم کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا: حکومت اور مخیر حضرات اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کے لیے فوری عملی اقدامات کریں اور جس قدر تباہی ہوئی ہے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر عوامی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا: بالائی علاقوں کے ساتھ ہی قبل از وقت ملک وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے بروقت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔









آپ کا تبصرہ