جمعرات 4 دسمبر 2025 - 15:40
ایم ڈبلیو ایم صوبۂ سندھ کے تحت اجتماعی دعائے توسل و مجلسِ عزاء بسلسلہ وفات حضرت ام البنین (س)

حوزہ/دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلسِ وحدت مسلمین سندھ کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل، تلاوتِ قرآن، حدیث کساء و مجلسِ عزا اور ماتم داری بسلسلہ وفات مادر حضرت عباس علمدار علیہ السلام بی بی ام البنین سلام اللہ علیہا محفلِ شاہ خراسان روڈ نمائش چورنگی پر منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلسِ وحدت مسلمین سندھ کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل، تلاوتِ قرآن، حدیث کساء و مجلسِ عزا اور ماتم داری بسلسلہ وفات مادر حضرت عباس علمدار علیہ السلام بی بی ام البنین سلام اللہ علیہا محفلِ شاہ خراسان روڈ نمائش چورنگی پر منعقد ہوئی۔

محفل میں تلاوتِ قرآن و حدیث کساء کی سعادت آغا شبیر حسین اور دعائے توسل کی سعادت مولانا شیخ شبیر حسین نے حاصل کی، جبکہ مؤمنین و مؤمنات کے علاوہ مولانا شبیہ حیدر زیدی، مولانا گل حسن مشہدی، سید بچل شاہ کاظمی، تصدق حسین اور یونس جعفری نے شرکت کی۔

مجلسِ عزاء سے دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے بی بی ام البنین سلام اللہ علیہا کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مجلسِ عزاء میں محمد رضا زیدی، بچل شاہ کاظمی نے سلام پیش کیا، جبکہ نوحہ خوانی انجمن غلامان حر کے صاحب بیاض اسد جعفری، حسین موسیٰ نے کی۔

دعا و مجلسِ عزاء کے اختتام پر ملک کی سالمیت، استحکام کے لیے دعا کی گئی اور شہدائے پاکستان، ملت جعفریہ، کل مرحومین کے بلندی درجات کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ماتم داری کے اختتام پر نیاز تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ناصر الحسینی نے اعلان کیا کہ 9 دسمبر 2025 ء بروز منگل بعد نماز مغربین محفلِ شاہ خراسان روڈ پر سالانہ جشن محفل میلاد حضرت فاطمہ صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں محفل منعقد ہوگی، جس میں شہر کے مشہور و معروف شعرائے کرام ، منقبت خواں حضرات نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha