حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی پاکستان کے مدرس حجت الاسلام شیخ امتیاز حسین کمیلی عارضہ قلب بند ہونے کے سبب آج صبح دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے ہیں۔
مرحوم و مغفور گزشتہ کئی برسوں سے حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم تھے اور چند ماہ پہلے جامعہ المصطفیٰ شعبۂ کراچی پاکستان میں بحیثیتِ استاد فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
مرحوم گزشتہ دنوں عارضہ قلب بند ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے؛ تاہم آج صبح دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے۔
مرحوم و مغفور کا تعلق جلال آباد گلگت سے تھا۔
حجت الاسلام شیخ امتیاز حسین کمیلی کی المناک رحلت کی خبر پر، جوامع روحانیت گلگت بلتستان، استور، نگر اور جامعہ المصطفیٰ کراچی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔









آپ کا تبصرہ