حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے ذائبسٹ یونیورسٹی کے وزٹ پر جناب آصف خان، سرپرست شہید بینظر بھٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: عوام کو در پیش مشکلات جیسے بے روز گاری، مہنگائی اور نوجوانوں کے مستقبل کے حل کے لیے پالیسیوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا: نوجوان نسل کی آج تعلیم اور دین سے دوری کا سبب موجودہ حکمران بن رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ اندھیرے جیسے ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علم جیسی روشنی کا عام کرنا ناگزیر ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: موجودہ دہشتگردی کی لہر ایک بار پھر ملک دشمن قوتیں متحرک نظر آتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں پاک آرمی اور سیکورٹی فورسز کے بیسیوں نوجوان شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا: دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کا مل بیٹھنا وطن عزیز کے استحکام کے لیے بہت ضروری ہے تا کہ دشمن کی مرتب کردہ پالیسیاں نا کام بنائی جا سکیں۔









آپ کا تبصرہ