اتوار 24 مئی 2026 - 07:30
خانۂ فرہنگ ایران کے تحت قدم گاہ مولا علیؑ کی انتظامیہ کے تعاون سے شہدائے مقاومت کی یاد میں عظیم الشان محفلِ قرائت قرآن

حوزہ/ خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد پاکستان کے زیرِ اہتمام اور انتظامیہ مسجد ابوالفضل العباسؑ (قدم گاہ مولا علیؑ) کے تعاون سے ایک پروقار محفلِ قرأتِ قرآنِ کریم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد پاکستان کے زیرِ اہتمام اور انتظامیہ مسجد ابوالفضل العباسؑ (قدم گاہ مولا علیؑ) کے تعاون سے ایک پروقار محفلِ قرأتِ قرآنِ کریم کا انعقاد کیا گیا؛ یہ محفل صدرِ ایران شہیدِ جمہور حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، ان کے شہید رفقائے کار، قائدِ شہید امت، میناب اسکول کے مظلوم شہید بچوں اور تمام شہدائے جہانِ اسلام کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد کی گئی، جس میں علمائے کرام سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خانۂ فرہنگ ایران کے تحت قدم گاہ مولا علیؑ کی انتظامیہ کے تعاون سے شہدائے مقاومت کی یاد میں عظیم الشان محفلِ قرائت قرآن

محفل میں مدرسہ صراطِ الٰہی و ادارۂ حفظ القرآن کے قراء کرام نے انتہائی پرسوز انداز میں تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی، جبکہ حافظ سید محمد حسین موسوی نے خصوصی تلاوت کا شرف پایا۔

علاوہ ازیں، ادارے کے حفاظ کرام اور اساتذہ کے گروہ نے اللہ تعالیٰ کے ۹۹ اسمائے حسنیٰ کی اجتماعی تلاوت اسماء الحسنیٰ خوانی کر کے شہدائے اسلام کو ایصالِ ثواب کیا۔

خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی دینی، اخلاقی اور قرآنی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

خانۂ فرہنگ ایران کے تحت قدم گاہ مولا علیؑ کی انتظامیہ کے تعاون سے شہدائے مقاومت کی یاد میں عظیم الشان محفلِ قرائت قرآن

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی حقیقی معنوں میں خادمِ قرآن اور خادمِ اہلِ بیتؑ تھے۔

ڈاکٹر سعید ہاشمی نے شہید کے آخری دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک ایران کی تعلیمات کے فروغ کے لیے بے حد مخلصانہ کوششیں کیں اور پاکستان آمد پر حکومت و عوام کی جانب سے ان کا جو شاندار استقبال کیا گیا، وہ پاک ایران دوستی کی لازوال مثال ہے۔

محفل کے اختتام پر مسجد ابو الفضل العباسؑ کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید حیدر عباس زیدی نے شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کے اتحاد و سلامتی اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے رقت آمیز دعا کروائی۔

خانۂ فرہنگ ایران کے تحت قدم گاہ مولا علیؑ کی انتظامیہ کے تعاون سے شہدائے مقاومت کی یاد میں عظیم الشان محفلِ قرائت قرآن

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha