حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر ملتان میں ولایت سے تجدید عہد اور امت اسلام کے شہید قائد کی تعظیم کی غرض سے رہبر شہید (ره) کے چہلم کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں امت اسلام کے شہید قائد انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
امور ثقافت و ارتباطات اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ تقریب جمہوریہ اسلامی ایران کے ثقافتی مرکز اسلام آباد کے تعاون، ایران کے ثقافتی مرکز ملتان کی شراکت اور اس شہر کی شیعہ علماء کونسل کی کوششوں سے منعقد ہوئی۔
اس عظیم اجتماع میں علماء، مذہبی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ مل کر شہداء اسلام بالخصوص رہبر شہید (ره) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقاومت کے راستے کو جاری رکھنے، امت اسلامی کے اتحاد کو برقرار رکھنے اور ملت ایران کی ہر طرح سے حمایت کرنے پر زور دیا۔









آپ کا تبصرہ