ہفتہ 20 جون 2026 - 10:24
امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو فتح مند کیا: علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/مسجد و امام بارگاہ سید الشہداء کراچی میں منعقدہ عشرۂ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہدائے کربلا نے رہتی دنیا تک انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے، اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلیے اپنے آپ کو وقف کرنا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ حسن ظفر نقوی نے مسجد و امام بارگاہ سید الشہداء کراچی میں منعقدہ عشرۂ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی عظیم تر ہے، کیونکہ آپ نے دین کی بقاء اور فروغ اسلام کیلیے بیش بہا قربانیاں دیکر دین کو فتح مند کیا۔

امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو فتح مند کیا: علامہ حسن ظفر نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ آج دین اپنی اصل حالت میں موجود ہے، یہ بھی ایک معجزہ ہے کہ شہداء کربلاء نے دین اسلام کو عظیم قربانی کے ذریعے زندہ و جاوید کیا اور رہتی دنیا تک انسانوں کو پیغام دیا کہ جب بھی دین پر وقت پڑے، اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلیے اپنے آپ کو وقف کرنا۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف مکاتب باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔

امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو فتح مند کیا: علامہ حسن ظفر نقوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha