ہفتہ 20 جون 2026 - 00:39
سور ویلی میں یومِ حضرت علی اصغرؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حوزہ/ یومِ حضرت علی اصغرؑ کے موقع پر سور ویلی کارگل لداخ میں منعقدہ مجلسِ عزا میں مقررین نے واقعۂ کربلا کے مختلف پہلوؤں اور حضرت علی اصغرؑ کی مظلومیت کو اجاگر کیا، جبکہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اہلِ بیتؑ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سور ویلی کارگل لداخ میں یومِ حضرت علی اصغرؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر انجمنِ صاحب الزمانؑ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

3 محرم الحرام، بروز جمعہ، آستانۂ عالیہ میں یومِ حضرت علی اصغرؑ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت علی اصغرؑ کی یاد میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

مجلس سے حجۃ الاسلام والمسلمین آقا سید محمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی اصغرؑ کی سیرتِ طیبہ، کردار، مظلومیت اور واقعۂ کربلا میں ان کے عظیم مقام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حضرت امام حسینؑ، اہلِ بیتِ اطہارؑ اور اصحابِ باوفا کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے پیغامِ حق، صداقت، صبر اور استقامت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔
مکمل تصاویر دیکھیں:

مجلس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور حدیثِ کساء سے ہوا، جبکہ مرثیہ و نوحہ خوانی کی سعادت سیدہ رضوی، منصورہ رضوی اور دیگر مؤمنات نے حاصل کی۔ مجلس کے اختتام پر عالمِ اسلام، پاکستان اور امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد اور سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha