جمعہ 26 جون 2026 - 15:17
سری لنکا میں یومِ عاشورا کی مناسبت سے پُروقار مجلسِ عزاداری کا انعقاد

حوزہ/ مشرقی سری لنکا کے شہر والاچینا میں یومِ عاشورا کے موقع پر حسینیہ "اتحادِ محبینِ اہلِ بیتؑ" میں ایک روح پرور مجلسِ عزاداری منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، شیعہ برادری اور اہلِ بیتؑ کے عقیدت مندوں نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نہضتِ کربلا کے آفاقی پیغامِ حق، ایثار اور استقامت کو اجاگر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، والاچینا (سری لنکا)/ مشرقی سری لنکا کے شہر والاچینا میں واقع حسینیہ "اتحادِ محبینِ اہلِ بیتؑ" میں یومِ عاشورا کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں ایک پُروقار مجلسِ عزاداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی علمائے کرام و شیعہ برادری اور اہلِ بیتؑ کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سری لنکا میں یومِ عاشورا کی مناسبت سے پُروقار مجلسِ عزاداری کا انعقاد

تقریب کی صدارت سری لنکا سے حوزۂ علمیہ قم کے پہلے طالب علم مولانا محمد اسحاق نے کی۔ مجلس میں تلاوت، منظوم خراجِ عقیدت، نوحہ خوانی، خطاب اور عزاداری کے مختلف پروگرام منعقد ہوئے۔

مجلس عزاء کے دوران محترمہ شفنا سفیر نے واقعۂ کربلا کے موضوع پر منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ مولانا محمد سمیر نے حضرت ابو الفضل العباسؑ کی وفا، شجاعت اور ایثار کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ مولانا محمد رحاس نے نوحہ خوانی کی، جس سے شرکائے مجلس غم و اندوہ میں ڈوب گئے۔

سری لنکا میں یومِ عاشورا کی مناسبت سے پُروقار مجلسِ عزاداری کا انعقاد

جامعۃ المصطفیٰ قم ایران سے فارغ التحصیل مولانا عبد الستار نے اپنے خطاب میں نہضتِ کربلا کے مقاصد، حضرت ابو الفضل العباسؑ کی بے مثال وفاداری اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر و استقامت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا انسانیت کے لیے حق، عدل، قربانی اور ظلم کے خلاف استقامت کا لازوال پیغام ہے۔

مجلس کا اختتام امامِ زمانہؑ کے ظہور کی تعجیل کے لیے دعائے فرج کے ساتھ ہوا، جبکہ شرکاء نے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha