حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا شہر کے مرکزی مقام "خمینی چوک" پر اختتام پذیر ہوا۔ عزاداران نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ذریعے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور واقعۂ کربلا کے پیغام کو اجاگر کیا۔

اس سال خصوصی طور پر مجالس و جلوس میں رہبر شہید (رہ)، شہید سید نصر اللہ (رہ) اور شہداء ایران و مقاومت کو خراجِ عقیدت و خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایران، پاکستان، مقاومتی محاذ اور دینِ اسلام کی نصرت کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جلوس کے راستوں پر عقیدت مندوں کی جانب سے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ عزاداران کی سہولت اور خدمت کے لیے مختلف فلاحی اور طبی امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے تھے۔

محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ جلوس کے تمام راستوں پر پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ جلوس کی مسلسل نگرانی بھی کی جاتی رہی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
شہریوں نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے، مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔










آپ کا تبصرہ