جمعرات 25 جون 2026 - 18:08
9 محرم الحرام؛ پاکستان بھر میں جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن

حوزہ/ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اور شہدائے کربلا کی یاد میں 9 محرم الحرام کو پاکستان بھر میں عزاداری کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے مختلف شہروں میں یوم تاسوعہ کے جلوس روایتی راستوں پر روانہ ہیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ اس موقع پر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے امام بارگاہ اثنا عشری کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی جلوس کے لیے 16 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور پولیس، رینجرز اور آرمی کو 5 لیئرز میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے لگایا گیا ہے۔

9 محرم الحرام؛ پاکستان بھر میں کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن

پشاور کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت اندرون شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہونے والا جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے روٹ کی طرف جانے والے تمام راستے بند تھے اور دکانیں بھی بند رہیں۔

واضح رہے کہ 9 محرم الحرام کو یوم تاسوعہ کے طور پر منایا جاتا ہے جو کربلا کے واقعے کی یاد میں عزاداری کے سلسلے کا دوسرا اہم دن ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha