جمعہ 26 جون 2026 - 12:27
پاکستان بھر میں یومِ عاشور کے جلوس و عزداری جاری / سیکیورٹی کے سخت انتظامات

حوزہ / پاکستان میں یومِ عاشور پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں یومِ عاشور پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں۔ ہر جگہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کراچی میں نشتر پارک میں یومِ عاشور کی مرکزی مجلس کے اختتام کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہو گیا۔

کوئٹہ میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ پر واقع شہداء چوک سے برآمد ہوا۔ جلوس کے روٹس کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ راستے میں واقع تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔

جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت علمدار روڈ پر مومن آباد امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان بھر میں یومِ عاشور کے جلوس و عزداری / سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جلوس کے ساتھ 1200 رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ راستے میں 30 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر ایف سی، پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے 17 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

شیخوپورہ میں شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ شان حسین سے برآمد ہو گیا ہے، مرکزی جلوس شام کو کربلا عید گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

ایبٹ آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بار گاہ ڈگی محلہ، بہاولنگر میں جامعتہ الزہراہ اور کبیروالا میں ککڑہٹہ روڈ سے برآمد ہوا۔

پاکستان بھر میں یومِ عاشور کے جلوس و عزداری / سیکیورٹی کے سخت انتظامات

حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے بر آمد ہوا، سینٹ میری چوک پر ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha