پیر 22 جون 2026 - 15:50
افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

حوزہ/ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی افریقہ کے مختلف ممالک میں حضرت امام حسینؑ اور واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کرنے کے لیے مجالسِ عزا، تقاریر اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مؤمنین و محبانِ اہلِ بیتؑ نے نہایت عقیدت، اخلاص اور جوش و جذبے کے ساتھ عشرۂ محرم کی مجالس میں شرکت کر کے حسینی پیغام کو عام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلک پر محرم الحرام کا چاند نمودار ہوتے ہی افریقہ کے مختلف ممالک میں حضرت امام حسینؑ اور واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کرنے کے لیے مجالسِ عزا، تقاریر اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مؤمنین و محبانِ اہلِ بیتؑ نے نہایت عقیدت، اخلاص اور جوش و جذبے کے ساتھ عشرۂ محرم کی مجالس میں شرکت کر کے حسینی پیغام کو عام کر رہے ہیں۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

نائیجیریا: کانو میں مسلسل مجالسِ عزا جاری

صوبہ کانو میں محرم کے ابتدائی ایام سے ہی مجالس اور اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔ مجلسِ عزا میں شیخ محمد جمیل نے امام حسینؑ کے قیام کے مقاصد، اصلاحِ امت، قربانی اور حق پر ثابت قدمی کے موضوع پر خطاب کیا، جبکہ اس مجلس کی نگرانی سید بشیر الثانی محمود نے انجام دی۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

اسی طرح شیخ سلیمان ایوب نے امام حسینؑ کی تحریک سے حاصل ہونے والے اخلاقی، سماجی اور دینی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ ان کے مجالس میں اتحاد، عدل، ایثار اور ظلم کے خلاف استقامت کو حسینی فکر کا بنیادی پیغام قرار دیا۔ یہ مجلس سید بشیر الثانی کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔ جسمیں محبین اہلِ بیتؑ بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور پرسوز ماحول میں عزاداری کی۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

مالاوی: کوٹا کوٹا میں توسلِ امام حسینؑ پر ایمان افروز مجالس

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

جمہوریہ مالاوی کے علاقے شییا، ضلع کوٹا کوٹا میں پانچ محرم کو منعقدہ مجلس میں "دنیا و آخرت میں امام حسینؑ کے وسیلے سے حاجات کی تکمیل" کے موضوع پر خطاب کیا۔ مقرر نے واضح کیا کہ امام حسینؑ سے عقیدت اور ان کے وسیلے سے دعا، اہلِ ایمان کے روحانی تعلق کو مضبوط کرتی ہے اور انسان کو اہلِ بیتؑ کی تعلیمات سے قریب لاتی ہے۔ شرکائے مجلس نے نہایت عقیدت کے ساتھ اس پیغام کو سنا۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

تنزانیہ: کیگوما میں تاریخ کربلا اور استقامت کے موضوع پر مجلس عزا کا اہتمام

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

مغربی تنزانیہ کے صوبہ کیگوما میں مختلف ایامِ محرم کے دوران متعدد مجالس منعقد ہوئیں۔ پانچ محرم کی مجلس میں "کربلا میں پانچ محرم کے دن پیش آنے والے واقعات" پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حاضرین کو واقعۂ کربلا کے تاریخی مراحل اور اس کے عملی اسباق سے آگاہ کیا گیا۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

اسی طرح تیسرے محرم کو منعقدہ مجلس میں امام حسینؑ کی مظلومیت، قربانی اور حق کی خاطر استقامت کو موضوعِ گفتگو بنایا گیا۔ مجلس کے اختتام پر امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، جس سے مجلس کا روحانی ماحول مزید مؤثر بن گیا۔

تنزانیہ: بوانی کے ماغودانی میں "وحدت، نجات کی بنیاد" کے موضوع پر مجالس عزا کا انعقاد

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

صوبہ بوانی کے علاقے ماغودانی میں واقع سفینۃ النجاۃ اسکول میں محرم الحرام کی منعقدہ مجلس جسکا عنوان "وحدت، نجات کی بنیاد" ہے۔ مقررین نے حضرت امام حسینؑ کے باوفا اصحاب کی استقامت اور خصوصاً حضرت حبیب بن مظاہرؓ کی وفاداری اور شجاعت کو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ مجلس میں اتحادِ امت اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کے حسینی پیغام کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

کینیا: ممباسا میں طلبہ کے لیے خصوصی مجلس عزا کا اہتمام

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

کینیا کے شہر ممباسا میں محرم الحرام کی تیسری تاریخ پر اکیڈمی کے طلبہ کے لیے خصوصی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ یونس میرسا کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں نوجوان نسل کو امام حسینؑ کی سیرت، اخلاقی اقدار، ایثار، حق پسندی اور تربیتی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ طلبہ نے نہایت دلچسپی اور جذبۂ عقیدت کے ساتھ مجلس میں شرکت کی، جس سے یہ ثابت ہوا کہ حسینی تعلیمات نئی نسل میں بھی گہرا اثر رکھتی ہیں۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

برونڈی: بوجمبورا کے مختلف علاقوں میں پُرسوز مجالس عزاء

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

جمہوریہ برونڈی کے دارالحکومت بوجمبورا کے بوینزی اور بوتریری علاقوں میں محرم کی دوسری اور چوتھی شب مجالسِ عزا منعقد ہوئیں۔ ان اجتماعات میں حضرت امام حسینؑ کی اصلاحی تحریک، انسانی اقدار اور ظلم کے خلاف مزاحمت کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

یہ تمام پروگرام شیخ جمال عبداللہ کاسلو کی نگرانی اور ہم آہنگی میں منعقد ہوئے۔ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں مقامی برادریوں میں محرم کی روحانی فضا قائم رہی اور اہلِ بیتؑ سے وابستگی کے جذبات مزید مستحکم ہوئے۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

واضح رہے کہ افریقہ کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی یہ مجالس اس حقیقت کی عکاس ہیں کہ امام حسینؑ کی تعلیمات کسی ایک خطے یا قوم تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت، عدل، قربانی اور آزادی کا پیغام رکھتی ہیں۔ نائیجیریا، مالاوی، تنزانیہ، کینیا اور برونڈی میں محرم الحرام کی مجالس نے مقامی معاشروں میں دینی بیداری، اخلاقی شعور، اتحاد اور اہلِ بیتؑ سے محبت کو مزید فروغ دیا۔

افریقہ کے مختلف ممالک میں عشرۂ محرم عقیدت، شعور اور اخلاص کے ساتھ جاری

مختلف خطباء اور علماء نے اپنے خطابات میں اس امر پر زور دیا کہ واقعۂ کربلا صرف ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ ظلم کے مقابلے میں حق کی دائمی فتح، ایمان کی پختگی اور انسانی وقار کی حفاظت کا ابدی درس ہے۔ افریقہ کی سرزمین پر منعقد ہونے والی یہ عزاداری اسی زندہ اور عالمگیر حسینی پیغام کی روشن علامت ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha