اتوار 7 جون 2026 - 00:42
جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے اسکالرز کا الدعوۃ اکیڈمی کراچی کا علمی دورہ

حوزہ /  جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے دورۂ تصنیف و تالیف سے وابستہ اسکالرز کے ایک وفد نے الدعوۃ اکیڈمی ریجنل سینٹر کراچی کا علمی و تحقیقی دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے دورۂ تصنیف و تالیف سے وابستہ اسکالرز کے ایک وفد نے الدعوۃ اکیڈمی ریجنل سینٹر کراچی کا علمی و تحقیقی دورہ کیا۔

وفد کی آمد پر الدعوۃ اکیڈمی کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد چنا نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ادارے کا جامع تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی علمی، تحقیقی اور تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے اسکالرز کا الدعوۃ اکیڈمی کراچی کا علمی دورہ

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے نمائندہ ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ نے الدعوۃ اکیڈمی کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور دورے کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علمی و تحقیقی اداروں کے مابین روابط اور تجربات کا تبادلہ علمی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

الدعوۃ اکیڈمی کراچی کے انچارج ڈاکٹر عزیز الرحمن نے پروگرام کے آخر میں سیرتِ نبویؐ اور معاصر فکری و سماجی موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے اسکالرز کا الدعوۃ اکیڈمی کراچی کا علمی دورہ

شرکاء نے مختلف علمی اور تحقیقی امور کے حوالے سے سوالات کیے جن کے انہوں نے مدلل اور تسلی بخش جوابات دیے۔

اس موقع پر وفد نے الدعوۃ اکیڈمی کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود علمی و تحقیقی ذخیرے کا مشاہدہ کیا۔ شرکاء نے لائبریری کے علمی سرمایے اور تحقیقی سہولیات کو سراہا۔

شرکاء کے مطابق یہ دورہ ایک معتبر علمی و تحقیقی ادارے سے آگاہی، دینی و فکری ورثے کی بہتر شناخت اور مختلف علمی مراکز کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے حوالے سے انتہائی مفید ثابت ہوا۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے اسکالرز کا الدعوۃ اکیڈمی کراچی کا علمی دورہ

جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے اسکالرز کا الدعوۃ اکیڈمی کراچی کا علمی دورہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha