حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام منعقدہ پانچ روزہ کتب نمائش کا دوسرا دن، طلباء سے مخصوص تھا، جہاں کراچی شہر کے مختلف دینی مدارس کے طلباء نے کتب نمائش کا دورہ کیا اور مختلف کتابوں سے آشنائی حاصل کی۔
اس موقع پر علمی نشست بعنوانِ ”تفکرِ فلسفی اور تطبیقی علمیات“ منعقد ہوئی؛ جس سے ڈاکٹر کوثر علی نے خطاب کیا اور اپنی تصانیف کا تعارف اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔
اس موقع پر سیرتِ معصومینؑ کے موضوع پر مولانا علی رضا عابدی کے ساتھ طلبہ کی ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے زاد راہ ٹرسٹ کی سیرتِ معصومین کتب سیٹ کا تعارف بھی کروایا۔
ان پروگراموں کے علاوہ بھی مختلف علمی و فکری نشستیں منعقد ہوئیں، جن سے علمائے کرام نے خطاب کیا۔









آپ کا تبصرہ