بدھ 11 فروری 2026 - 01:46
انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

حوزہ/جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی پاکستان شعبۂ طالبات کے ادارۂ فارغ التحصیلان نے شعبۂ ثقافت و تربیت کے تعاون سے "انقلابِ اسلامی؛ عصرِ غیبت میں عزت و مقاومت کا علمبردار" کے عنوان سے ایک پروقار اور بصیرت افروز کانفرنس کا انعقاد کیا؛ جس میں طالبات سمیت معلمات اور مہمان خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی پاکستان شعبۂ طالبات کے ادارۂ فارغ التحصیلان نے شعبۂ ثقافت و تربیت کے تعاون سے "انقلابِ اسلامی؛ عصرِ غیبت میں عزت و مقاومت کا علمبردار" کے عنوان سے ایک پروقار اور بصیرت افروز کانفرنس کا انعقاد کیا؛ جس میں طالبات سمیت معلمات اور مہمان خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

یہ علمی و ثقافتی کانفرنس جمعہ 6 فروری بمطابق 17 شعبان المعظم کو انقلابِ اسلامی ایران کی 47 ویں سالگرہ اور ولادتِ باسعادت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی پُرمسرت مناسبت سے کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں علمی، فکری اور انقلابی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

تقریب میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے اساتذۂ کرام، مختلف جامعات کے پروفیسرز، مبلغات، سماجی و ثقافتی شخصیات، فارغ التحصیل طالبات، معزز مہمانانِ گرامی، اساتذہ کے اہلِ خانہ اور خانۂ فرہنگِ اسلامی جمہوریہ ایران سے مہمانوں نے نیز شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کے بعد ایران و پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔

گروپ "مصباح الجنہ" نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی، جبکہ کلاسز "نسیم الجنہ"، "تسنیم الجنہ" اور "شمیم الجنہ" کی طالبات نے انقلابی و مناسبتی ترانوں کے ذریعے محفل کو روحانی اور انقلابی رنگ بخشا۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

نظامت کے فرائض محترمہ مریم حبیب اور محترمہ شازیہ بتول نے نہایت وقار اور سلیقے سے انجام دئیے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ مدرسۂ خواہران کی پرنسپل ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندہ حجت الاسلام سید علی شمسی پور، ادارۂ تعلقات و بین الاقوامی امور کے مسؤل مولانا انیس الحسنین، دیگر مسئولین و معاونین اور معزز مہمانانِ گرامی کی جانب سے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس باوقار اجتماع کو امتِ مسلمہ کی فکری بیداری کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے انقلابِ اسلامی کو ایک ہمہ جہت اور تمدن ساز تحریک قرار دیتے ہوئے عصرِ غیبت میں حوزہ ہائے علمیہ اور فارغ التحصیل طالبات کی علمی، فکری اور معاشرتی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندہ محترمہ درزی نے انقلابِ اسلامی کو امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز قرار دیا۔

انہوں نے آیتِ کریمہ "اِنَّ الْاَرْضَ یَرِثُهَا عِبَادِیَ الصَّالِحُونَ" کی روشنی میں انقلابِ اسلامی کو ظہورِ امام عصرؑ کی تمہید اور عالمی عدلِ موعود کی زمینہ ساز تحریک کے طور پر پیش کیا۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

اس موقع پر حجت الاسلام سید علی شمسی پور کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا، جس میں انہوں نے انقلابِ اسلامی کی فکری اساس اور عصرِ حاضر میں اس کی معنویت پر روشنی ڈالی۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

جامعہ NED کی معزز پروفیسر ڈاکٹر زرین صادق نے انقلابِ اسلامی کی سائنسی، سماجی اور فکری برکات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کو پیغامِ کربلا کی بقاء اور تاریخِ اسلام میں مزاحمت کی علامت قرار دیا، نیز معاشرے میں خواتین کے مؤثر اور قیادت ساز کردار کو نمایاں کیا۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

اختتامی نشست میں شعبۂ فارغ التحصیلان کی مسئول سیدہ ندا زہراء رضوی نے کانفرنس کا اعلامیہ پیش کیا جس میں ایران کے خلاف سازشوں اور غزہ میں جاری مظالم کی شدید مذمت، فلسطینی قوم سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد و بیداری پر زور اور رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای سے تجدیدِ عہد و بیعت کا اعلان شامل تھا۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

اس موقع پر شرکاء نے والہانہ انداز میں "لبیک یا خامنہ ای" کے نعرے بھی بلند کیے۔

انقلابِ اسلامی، امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی بحالی کا نقطۂ آغاز، مقررین

تقریب کے اختتام پر ظہورِ حضرت امام زمانہؑ کی تعجیل کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

بعد ازاں مہمانانِ گرامی نے عشرۂ فجر کی مناسبت سے منعقدہ نمائش اور فارغ التحصیل طالبات کی علمی و ثقافتی کاوشوں پر مشتمل اسٹالز کا دورہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha