جمعہ 20 فروری 2026 - 18:03
کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

حوزہ/انقلابِ اسلامی ایران کی 47 ویں سالگرہ اور منجیِ اِنسانیت حضرت امام عصر علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے، گزشتہ دنوں جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے ثقافتی شعبے کی جانب سے ’’از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش گاه کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی ایران کی 47 ویں سالگرہ اور منجیِ اِنسانیت حضرت امام عصر علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے، گزشتہ دنوں جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے ثقافتی شعبے کی جانب سے ’’از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش گاه کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

اس نمائش کا مقصد انقلابِ اسلامی کے تاریخی و اعتقادی رشتے کو انبیائے کرام علیہم السّلام کی تحریک اور ثقافتِ انتظار سے مربوط انداز میں پیش کرنا تھا، جسے مختلف علمی و فکری گوشوں کے ذریعے منظم کیا گیا۔

نمائش گاه کے آغاز میں غار حرا کی علامتی تنصیب کی گئی، تاکہ آغازِ وحی اور انبیاء علیہم السّلام کی انقلابی جدوجہد، بالخصوص حضرت محمد اور اہلِ بیتؑ کی تحریک کو یاد دلایا جا سکے۔ ساتھ ہی چودہ معصومینؑ کے کردار پر مستند مواد پیش کیا گیا، جس کے ذریعے یہ پیغام اجاگر ہوا کہ انقلابِ اسلامی دراصل اسی انبیائی و علوی سلسلے کی توسیع اور تسلسل ہے۔

کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

’’روزشمارِ انقلاب‘‘ کے غرفے میں اہم تاریخی مناظر کو تجسمی انداز میں پیش کیا گیا۔ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی تاریخی وطن واپسی، بہشت زہراء میں ان کی ولولہ انگیز تقریر، جماران کے مناظر، ایامِ رحلت اور قیادت کے تسلسل کے طور پر امام سید علی خامنہ ای کی رہبری—ان سب کو مؤثر اور علامتی انداز میں پیش کیا گیا۔ ۱۲ تا ۲۲ بہمن کے واقعات کو لالہ کے پھولوں پر روزانہ کی ترتیب سے آویزاں کیا گیا، جس نے شجاعت، ایثار اور عوامی بیداری کی فضا کو نہایت مؤثر انداز میں زندہ کر دیا۔

کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

اس اسٹال کے ایک حصے میں مستند اور مؤثر انداز میں یہ دکھایا گیا کہ مقام معظم رہبری کی تدبیر اور دانائی کی بدولت انقلاب کا سفر تسلسل کے ساتھ جاری رہا اور نظام کی بنیادیں مضبوط اور مستحکم رہیں۔

کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

’’غرفۂ شہداء‘‘ میں انقلابِ اسلامی ایران، لبنان و فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں اور پاکستان کے شہدائے وحدت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ بالخصوص شہید خواتین کے تذکرے نے جہاد و مزاحمت میں خواتین کے نمایاں کردار کو اجاگر کیا۔ ’’کارڈِ دعائے عہد‘‘ کے عنوان سے ہر زائر کو ایک معین شہید کے نام کا کارڈ دیا گیا اور ایک چِلّہ دعائے عہد ان کی نیابت میں پڑھنے کی ترغیب دی گئی، جس نے شرکاء کو شہداء کی یاد اور ان کے مشن سے قلبی وابستگی کا عملی موقع فراہم کیا۔

کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

’’مہدویت، شناخت و انتظار‘‘ کے گوشے میں حضرت امام مهدیؑ کے بارے میں قرآنی و حدیثی تعلیمات، ظہور کی برکات اور منتظرین کی سماجی ذمہ داریوں کو دل نشین انداز میں پیش کیا گیا۔

کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

خانۂ کعبہ کے پہلو میں امامِ عصرؑ کے خطاب کی علامتی منظرکشی نے روحانی کیفیت کو مزید گہرا کیا اور حاضرین کو اپنی عملی ذمہ داریوں پر غور و فکر کی دعوت دی۔

کراچی میں ”از فجرِ انقلاب تا افقِ ظہور‘‘ کے عنوان سے نمائش گاه کا انعقاد/تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج

یہ نمائش تاریخ، فن اور فکری تربیت کا حسین امتزاج ثابت ہوئی، جس نے ’’انقلاب، مزاحمت اور انتظار‘‘ کے باہمی ربط کو نہایت مؤثر انداز میں واضح کیا اور طالبات و زائرین کے لیے ایک بیدار کن اور ولولہ انگیز فضا فراہم کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha