منگل 21 اپریل 2026 - 21:57
کراچی؛ ”خاتون اندیشہ و قیام“ کے عنوان پر علمی اور بصیرتی نشست: شہید امام خامنہ ای اور شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کے افکار کی روشنی میں خواتین کی ذمہ داریوں پر زور

حوزہ/جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے ادارۂ فارغ التحصیلان کی کاوش اور مرکزِ تحقیق نمائندگی جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تعاون سے “بانویِ اندیشہ و قیام” کے عنوان سے، گزشتہ دنوں ایک علمی اور بصیرتی نشست منعقد ہوئی، جس میں معلمات سمیت طالبات اور ثقافتی شعبوں میں سرگرم طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کے ادارۂ فارغ التحصیلان کی کاوش اور مرکزِ تحقیق نمائندگی جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تعاون سے “بانویِ اندیشہ و قیام” کے عنوان سے، گزشتہ دنوں ایک علمی اور بصیرتی نشست منعقد ہوئی، جس میں معلمات سمیت طالبات اور ثقافتی شعبوں میں سرگرم طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

کراچی؛ ”خاتون اندیشہ و قیام“ کے عنوان پر علمی اور بصیرتی نشست: شہید امام خامنہ ای اور شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کے افکار کی روشنی میں خواتین کی ذمہ داریوں پر زور

نشست کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، بعد ازاں، شہدائے مقاومت بالخصوص رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام شہید سید علی خامنہ ای کی یاد میں ایک انقلابی ترانہ پیش کیا گیا۔

کراچی؛ ”خاتون اندیشہ و قیام“ کے عنوان پر علمی اور بصیرتی نشست: شہید امام خامنہ ای اور شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کے افکار کی روشنی میں خواتین کی ذمہ داریوں پر زور

علمی اور بصیرتی نشست کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

پینل ڈسکشن:

اس پروگرام کا مرکزی حصہ ایک علمی پینل ڈسکشن تھا، جس کی نظامت محترمہ سیدہ ندا زہراء رضوی نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دی۔

کراچی؛ ”خاتون اندیشہ و قیام“ کے عنوان پر علمی اور بصیرتی نشست: شہید امام خامنہ ای اور شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کے افکار کی روشنی میں خواتین کی ذمہ داریوں پر زور

انہوں نے تمہیدی گفتگو میں موضوع کی وضاحت کرتے ہوئے اسلامی فکر میں خواتین کے مقام کو بیان کیا اور شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کی علمی، ادبی اور انقلابی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا تعارف پیش کیا۔

پینل میں دو معزز اساتذہ شامل تھیں:

کراچی؛ ”خاتون اندیشہ و قیام“ کے عنوان پر علمی اور بصیرتی نشست: شہید امام خامنہ ای اور شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کے افکار کی روشنی میں خواتین کی ذمہ داریوں پر زور

1۔ جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی

2۔ شہید ذلفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے شعبۂ اُردو کی استاد محترمہ ڈاکٹر سیدہ عنبر فاطمہ عابدی

اس موقع پر، اساتذہ سے دو اہم اور بنیادی سوالات کیے گئے:

1۔ شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کے ادبی آثار کہانیوں، مقالات اور اشعار کا بنیادی مقصد کیا تھا؟ ان کے ادبی اسلوب میں کون سے عناصر پائے جاتے ہیں جن کے تحت آمنہ صدر دینی پیغام کو مؤثر، دلنشین و پرکشش انداز میں منتقل کرسکیں؟

2۔ شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کی شخصیت کے سیاسی اور تربیتی پہلوؤں پر روشنی ڈالیں اور یہ بیان کریں کہ ان کی سیرت و فکر سے ہمیں کیا اسباق حاصل ہوتے ہیں؟ نیز موجودہ دور میں ان کی فکر کو انفرادی اور اجتماعی زندگی میں کس طرح عملی طور پر نافذ کیا جا سکتا ہے؟

معزز اساتذہ نے نہایت گہرے اور تجزیاتی انداز میں ان سوالات کے جوابات دیئے اور شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر جامع روشنی ڈالی۔

کراچی؛ ”خاتون اندیشہ و قیام“ کے عنوان پر علمی اور بصیرتی نشست: شہید امام خامنہ ای اور شہیدہ آمنہ بنت الہدیٰ کے افکار کی روشنی میں خواتین کی ذمہ داریوں پر زور

انہوں نے خاص طور پر خواتین کی بیداری، قلم اور دینی ذمہ داری کے باہمی ربط اور باشعور و ذمہ دار نسل کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

سوال و جواب کا سیشن

سوال و جواب کے سیشن میں طالبات اور فارغ التحصیل طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے سوالات پیش کیے؛ طالبات کے سوالات کے اساتذہ نے مدلل اور تسلی بخش جوابات دیئے۔

اختتامی خطاب

پروگرام کے اختتامی مرحلے میں محترمہ ڈاکٹر سیدہ زرین فاطمہ صادق (استاد، شعبہ کمیوٹر سائنس NED University of Engineering and Technology) نے خطاب کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی خامنہ‌ای کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انقلابِ اسلامی ایران میں خواتین خصوصاً رہبرِ معظم کی اہلیہ کے مؤثر کردار کا ذکر کیا۔

انہوں نے خواتین کی باخبر، بامقصد اور ذمہ دارانہ سماجی و ثقافتی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha