جمعہ 24 اپریل 2026 - 18:07
مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ میں شہیدِ اُمت کی یاد میں مجلسِ عزاء: شہیدِ اُمت کی شہادت درحقیقت اسلام کی سربلندی اور حق کے استحکام کی روشن دلیل، محترمہ سیدہ علی فاطمہ

حوزہ/مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان میں شہیدِ اُمت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی یاد میں ایک پُراثر اور روحانیت سے لبریز مجلسِ ترحیم و مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں طالباتِ مدرسہ اور معزز خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قرآنِ مجید کی تلاوت و قرآن خوانی کے ذریعے ایصالِ ثواب پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان میں شہیدِ اُمت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی یاد میں ایک پُراثر اور روحانیت سے لبریز مجلسِ ترحیم و مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں طالباتِ مدرسہ اور معزز خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قرآنِ مجید کی تلاوت و قرآن خوانی کے ذریعے ایصالِ ثواب پیش کیا۔

مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ میں شہیدِ اُمت کی یاد میں مجلسِ عزاء:شہیدِ اُمت کی شہادت درحقیقت اسلام کی سربلندی اور حق کے استحکام کی روشن دلیل، محترمہ سیدہ علی فاطمہ

مجلسِ عزاء سے ناظمۂ تعلیم محترمہ سیدہ علی فاطمہ صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدِ اُمت کی شہادت درحقیقت اسلام کی سربلندی اور حق کے استحکام کی روشن دلیل ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، امتِ مسلمہ کی رہنمائی اور ظلم و استکبار کے خلاف جدوجہد میں بسر کی۔ ان کی شہادت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ راہِ حق میں قربانی ہی اصل کامیابی ہے اور یہی راستہ انسان کو ابدی حیات عطا کرتا ہے۔

مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ میں شہیدِ اُمت کی یاد میں مجلسِ عزاء:شہیدِ اُمت کی شہادت درحقیقت اسلام کی سربلندی اور حق کے استحکام کی روشن دلیل، محترمہ سیدہ علی فاطمہ

معلمۂ مدرسہ محترمہ علقمہ بتول صاحبہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید رہبرِ انقلاب ایک عظیم المرتبت شخصیت تھے جنہوں نے علم، تقویٰ اور بصیرت کے ذریعے امت کی رہنمائی کی۔ ان کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، اور ان کا کردار ہمیں ہر دور میں باطل کے مقابلے میں حق کا عَلَم بلند رکھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

بعد ازاں ذاکرۂ اہلِ بیتؑ محترمہ سیدہ عابدہ بتول صاحبہ نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر کا راستہ دراصل وہی راستہ ہے جو کربلا سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا اور ظالم قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم واقعۂ کربلا کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنائیں تو ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور حق کا ساتھ دینا ہمارا شعار بن جائے گا۔ یہی شہداء کا پیغام ہے اور یہی ہماری نجات کا راستہ ہے۔

مجلسِ عزاء کے اختتام پر طالباتِ مدرسہ نے شہید رہبرِ انقلاب کی تمثیلِ مبارک کو بلند کرتے ہوئے پُرجوش نعرے لگائے اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کیا کہ وہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha