حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں دعا کمیٹی و اسلامک ریسرچ اینڈ کلچر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مجلسِ ترحیم بمناسبت شہادتِ رہبرِ انقلابِ اسلامی شہید آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای و شہدائے مقاومت و عاشقانِ رہبر کا انعقاد کیا گیا۔

مسجد سیدالشہداء (آئی آر سی) میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مولانا سید کاظم عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت و نوحہ خواں سید شجاع رضوی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔
مجلسِ ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عارف حسین کاظمی نے مصائب اہلبیتؑ بیان کئے، بعد ازاں معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری نے نوحہ خوانی کی۔
اجتماع کے آخر میں معصوم کمسن طالبات نے شہید رہبر معظم آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ کے علامتی جنازے کے گرد ہاتھوں میں چراغ جلا کر عقیدت کا اظہار کیا، بعد ازاں بوتراب اسکاؤٹس نے شہید رہبرؒ و شہدائے مقاومت کو سلامی پیش کی۔
تعزیتی اجتماع میں خواتین سمیت عاشقان شہید رہبرؒ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ