منگل 21 اپریل 2026 - 21:56
انسداد انتہا پسندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی مہم؛ محکمہ داخلہ کے وفد کا ادارۂ منہاج الحسینؑ لاہور کا دورہ

حوزہ/محکمہ داخلہ پنجاب پاکستان کے ذیلی ادارے ’’پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس برائے انسدادِ انتہا پسندی‘‘ اور ادارۂ منہاج الحسینؑ کے باہمی اشتراک سے ’’پاکستان: سفیرِ امنِ عالم‘‘ کے موضوع پر ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط کرنا اور ایک روادار، فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے عملی اقدامات کو آگے بڑھانا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب پاکستان کے ذیلی ادارے ’’پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس برائے انسدادِ انتہا پسندی‘‘ اور ادارۂ منہاج الحسینؑ کے باہمی اشتراک سے ’’پاکستان: سفیرِ امنِ عالم‘‘ کے موضوع پر ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط کرنا اور ایک روادار، فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے عملی اقدامات کو آگے بڑھانا تھا۔

انسداد انتہا پسندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی مہم؛ محکمہ داخلہ کے وفد کا ادارۂ منہاج الحسینؑ لاہور کا دورہ

اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، سہیل رضااور ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے شرکت کی جبکہ ادارہ منہاج الحسینؑ کی جانب سے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، علامہ غلام مصطفی نیئر علوی، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ رائے ظفر علی٫ علامہ حسن رضا باقر، سید رضی العباس شمسی، ڈاکٹر سید سجاد رضوی، علامہ سجاد حسین جوادی اور علی حسین اکبر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر امن، رواداری اور بھائی چارے کے سفیر کے طور پر پیش کرنے کے لیے معاشرتی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

انسداد انتہا پسندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی مہم؛ محکمہ داخلہ کے وفد کا ادارۂ منہاج الحسینؑ لاہور کا دورہ

انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام اور مکالمہ ہی ایک مستحکم اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔ مزید برآں، شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انتہا پسندی کے خاتمے، امن کے فروغ اور انسانیت کی خدمت کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک مثالی اور پرامن ریاست بنایا جا سکے۔

تقریب کے بعد محکمہ داخلہ کے وفد نے ادارۂ منہاج الحسینؑ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha