حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ منہاج الحسین لاہور اور تحریکِ حسینیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام رہبرِ معظم حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای قدس سرہ اور دیگر شہدائے اسلام (ایران، پاکستان، فلسطین، عراق، یمن) کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک بین المذاہب تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء، مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات اور دانشوروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک مدبر، دور اندیش اور بصیرت افروز رہنما قرار دیا، جنہوں نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور خودمختاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ وحدتِ امت کا پیغام ان کی قیادت میں ایک مؤثر عملی حکمتِ عملی کے طور پر دنیا کے سامنے آیا۔









آپ کا تبصرہ