حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت علیہم السّلام پاکستان کی ہفت روزہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ، آج سنٹرل سیکریٹریٹ بھارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
اجلاس کی صدارت مرکزی صدر حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔

اجلاس میں نائب صدر علامہ محمد اقبال بہشتی، جنرل سیکرٹری علامہ محمد اصغر عسکری، رابطہ سیکرٹری و انچارج دفتر علامہ عیسیٰ امینی اور سیکرٹری فلاح و بہبود علامہ سید نعیم الحسن نقوی نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجلسِ نظارت کے حالیہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی اور سابقہ فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے علمائے کرام کو "سیرت امام رضاؑ و عصری تقاضے" کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، جس کی ذمہ داری علامہ عیسیٰ امینی کو سونپی گئی۔

مزید برآں، فلاحی شیعہ تنظیموں کے ساتھ علمائے کرام کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی ذمہ داری علامہ سید نعیم الحسن نقوی کو دی گئی۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مجلسِ عاملہ کا آئندہ اجلاس 9 اور 10 مئی 2026 کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر روابط کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا اور اس سلسلے میں بھی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔










آپ کا تبصرہ