حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارا چنار پاکستان کے مؤمنین نے علاقے کے سب سے بڑے گراؤنڈ جناح اسٹیڈیم میں، شہید امت کانفرنس کا انعقاد کیا؛ جس میں علمائے کرام سمیت ہزاروں مرد اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
علمائے کرام میں ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
علمائے کرام نے آیت الله العظمیٰ شہید امام خامنہ ای کی عظیم الشان خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں امت مسلمہ کے عظیم رہنما قرار دیا۔
اس موقع پر مؤمنین و مؤمنات نے امت مسلمہ کے لیے شہید امام خامنہ ای کی عظیم الشان خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اجتماع میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے تجدیدِ عہد بھی کیا۔
اس موقع پر امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔









آپ کا تبصرہ