حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ضلع وسطی کراچی پاکستان کے اہم اجلاس کا انعقاد ضلعی صدر برادر حسنین عباس کی زیر صدارت رہائشگاہ قائد ملت جعفریہ پر کیا گیا۔
ضلع وسطی کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں تنظیم سازی، مومنین کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پہ اراکین مجلسِ عاملہ نے گفتگو کرتے ہوئے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات اور مرکز و صوبے کی پالیسی پہ عمل کرتے ہوئے مذہبی و سیاسی جماعتوں سمیت تمام ملی تنظیموں، اداروں، علمائے کرام اور مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹ/منتظمین کے ساتھ تعلقات کو بہتر و توانا بنانے پہ زور دیا۔
اس موقع پہ فیصلہ کیا گیا کہ جلد ضلعی سطح پر شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای و شہدائے مقاومت کی المناک شہادتوں کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پہ ضلعی صدر برادر حسنین عباس نے سینئیر کارکن محترم شجاع رضوی کو ضلع وسطی کا نائب صدر نامزد کیا اور ان سے عہدے کا حلف لیا۔
اجلاس کا اختتام امام زمانہ علیہ السّلام کی سلامتی، جلد ظہور اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت الله سید مجتبٰی خامنہ ای سمیت دیگر مراجع عظام، علمائے حق کی صحت و سلامتی اور شہداء و مرحومین کی بلندی درجات کی دعاء کے ساتھ کیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی صدر برادر حسنین عباس، جنرل سیکریٹری برادر مراد کاظمی، سینئیر نائب صدر برادر زہیر زیدی, نائب صدر محترم شجاع رضوی، ایڈیشنل سیکریٹری برادر شہان عباس، ڈپٹی سیکریٹری برادر حمزہ رضوی، سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ