جمعہ 24 اپریل 2026 - 19:49
علامہ عارف واحدی: آیت الله حافظ ریاض کا دوبارہ صدر وفاق المدارس الشیعہ منتخب ہونا، علمی وقار، دینی بصیرت اور قومی اعتماد کا مظہر

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا کہ آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی کا وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کے طور پر آئندہ پانچ سال کے لیے انتخاب، علمی وقار، دینی بصیرت اور قومی اعتماد کا مظہر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا کہ آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی کا وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کے طور پر آئندہ پانچ سال کے لیے انتخاب، علمی وقار، دینی بصیرت اور قومی اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم ذمہ داری پر ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں علمائے کرام کا عظیم الشان اجتماع منعقد کر کے آپ نے اتحاد بین المؤمنین کی جس درخشاں روایت کو فروغ دیا وہ مکتبِ تشیع میں اتحاد و وحدت کے لئے ایک قابلِ قدر اور تاریخ ساز قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارگاہِ ایزدی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سلامتی اور طول عمر عطا فرمائے اور دین و ملت کی خدمت کے لیے آپ کی مساعی جمیلہ کو مزید بارآور بنائے۔ ہم ہمیشہ کی طرح اپنی مکمل تائید و حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے آپ کی ان مبارک کاوشوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha