حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ منہاجُ القرآن سیالکوٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ تین روزہ ”پیغامِ شہادتِ امام حسینؑ“ کانفرنس کی دوسری نشست کا انعقاد ہوا؛ جس میں علماء و مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات اور تحریکِ منہاجُ القرآن سیالکوٹ کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کی دوسری نشست سے مولوی فاران ناصر مصطفوی نے ’’پانی اور کربلا‘‘ کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا صرف ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ صبر، استقامت، ایثار اور انسانیت کی بقا کا لازوال پیغام ہے۔ میدانِ کربلا میں اہلِ بیتِ اطہارؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں پر پانی بند کر دینا ظلم و جبر کی انتہا تھی، مگر حضرت امام حسینؑ اور رفقائے کربلا نے صبر و رضا کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور حق و صداقت کی خاطر عظیم قربانیاں پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ انسان کو ہر حال میں حق کا ساتھ دینا چاہیے اور ظلم، ناانصافی اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔ حضرت امام حسینؑ کی سیرت اور شہدائے کربلا کی قربانیاں امتِ مسلمہ کے لیے حوصلہ، عزم اور استقامت کا سرچشمہ ہیں۔
کانفرنس میں علماء و مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات اور تحریکِ منہاج القرآن سیالکوٹ کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ