ادیان و مذاہب
-
ایرانی دینی مدارس کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ:
اربعین علماء اور مذاہبِ الٰہی کے رہنماؤں کے درمیان اتحاد کے لیے ایک اسٹریٹجک کردار ادا کر سکتا ہے
حوزه/حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اربعین علمائے کرام اور مذاہبِ الٰہی کے رہنماؤں کے درمیان اتحاد کے لیے ایک اسٹریٹجک کردار ادا کر سکتا ہے، کہا کہ آج انسانیت کو یکطرفہUnilateral، جنگ اور نسلی امتیاز جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔
-
مصری قبطی آرتھوڈوکس چرچ کے پادری:
شہید سلیمانی نے موت کے کلچر کو زندگی میں تبدیل کر دیا
حوزہ/ فادر ڈوماڈیس الراہب نے کہا:شہید سلیمانی نے اسرائیل کے محاصرے کے لیے ایک مضبوط نظام تشکیل دیا، خطے میں ان کی موجودگی معنی رکھتی تھی، انہوں نے خطے کے لوگوں میں موت کے کلچر کو زندگی کے کلچر میں تبدیل کر دیا۔
-
ایران میں ہندوستانی مشیر اور شاعر بلرام شکلا:
ہندوستان اور ایران کے درمیان ثقافتی اور علمی روابط کو وسعت دینے کی ضرورت ہے
حوزہ/ ایران میں ہندوستانی شاعر اور ثقافتی مشیر بلرام شکلا نے ایران کی ادیان و مذاہب یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے اس یونیورسٹی کے نائب صدر برائے مواصلات اور بین الاقوامی امور حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی تسخیری سے گفتگو کی۔
-
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کے نام ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ کا خط
حوزہ/مقدسات اسلامی کی مسلسل توہین کے بعد ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ نے دنیائے کیتھولک کے رہنما کو خط لکھا۔
-
نمائندہ ولی فقیہ زنجان ایران:
سوئیڈش حکومت کو قرآن مجید کی توہین پر جواب دینا ہوگا
حوزہ/ صوبۂ زنجان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے ایک بیان میں قرآن مجید کی توہین پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم کے سربراہ کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ:
کتاب سے وابستہ ہو جانے والی قومیں شکست نہیں کھا سکتیں، علامہ ابوالحسن نواب
حوزہ/ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں شاندار اور جدید ترین لائبریری دیکھ کر خوشی ہوئی، جو قومیں کتاب سے وابستہ ہو جاتی ہیں، وہ کبھی دشمن سے شکست نہیں کھا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا وجود پاکستانی عوام کیلئے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں۔
-
بین الادیان مکالمہ اور سیاسی شعبدہ بازی
حوزہ/ بین الادیان مکالمہ کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، ہر عہد میں اس کی ضرورت رہی ہے لیکن بین المذاہب مکالمہ کا احیاکرنے والوں کی ہمیشہ کمی رہی ہے ۔قرآن مجید نے دوسرے ادیان و مذاہب کی تعلیمات اور مذہبی فلسفے کی یکسر تردید نہیں کی بلکہ حق تک رسائی کے لئے تحقیق کی اہمیت پر زور دیاہے ۔
-
دنیا کے تمام مذاہب امام علی (ع) اور امام حسین (ع) سے عشق کرتے ہیں؛ کویتی محقق
حوزہ/ کویتی محقق اور صحافی انتونی بارا نے کہا: دشمنوں نے صدیوں سے مختلف طریقوں سے ائمہ معصومین علیہم السلام کی حقیقت وجودی پر سوال اٹھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے، کیوں کہ عاشورہ ابھی بھی باقی ہے اورتمام لوگ روز عاشورہ کو آج بھی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔
-
مریم اشرفی گودرزی:
دنیا کے تمام مذاہب نے حجاب و عفاف کا حکم دیا ہے
حوزہ/ حجاب کا حکم صرف اسلام میں ہی نہیں بلکہ یہودیت اور عیسائیت اور دیگر مکاتب میں بھی دیا گیا ہے اور اگر تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہودیت اور عیسائیت نے بہت زیادہ سنجیدگی اور تاکید کے ساتھ اپنے پیروکاروں کو حجاب کا حکم دیا ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) میں مختلف ادیان و مذاہب کے نمائندوں کا اجتماع
حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایّام ولادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کی ثقافتی و علمی آرگنائزیشن کے تعاون سے ’’امام رضا(ع) اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے زیرعنوان دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئي جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بھی شرکت کی ۔
-
دتیا مدھیہ پردیش میں نور عصر مہدوی کلاسیز و محفل کا با شکوہ اہتمام:
منجی بشریت کا تصور تمام ادیان اور مکاتب فکر میں پایا جاتا ہے : مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ جواں سال مبلغ مولانا سید حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام زمانہ کا تصور اس اعتبار سے بین الادیان مشترک نظر آتا ہے کہ ہر کسی کو ایک منجی اور موعود کا انتظار ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ایران:
ادیان و مذاہب کے درمیان مثبت اور تعمیری تعامل اور برتاؤ، عالمی تہذیب کو نجات دینے اور معاشروں کے درمیان صمیمیت کی شرط
حوزہ/ دنیا کے تمام مذاہب اور فرقے ایک منظم عقلانیت پر مبنی ہیں جن کے یقین کا محور دنیا اور معاشرہ ہے۔ مذاہب کا مجموعہ حتیٰ کہ انسانی اور غیر ابراہیمی مذاہب، انسانی مناسبات کے جہان ہستی اور اپنی ذات سے درست ادراک کا تقاضا کرتے ہیں اور کم از کم عقلانی اور عقلائی معیار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہستی اور انسان کی صحیح اور حقیقت پسندانہ تشریح فراہم کرنے کی کوشش میں ہیں۔
-
آئیوری کوسٹ؛ کیتھولک چرچ کے نمائندے کی شیعہ مبلغ سے ملاقات +تصویریں
حوزہ/ اس ملاقات میں دونوں کے درمیان تعاون، یکجہتی، آئیوری کوسٹ کے مذہبی رہنماؤں کے مذہبی عمل میں تمام ادیان کے درمیان وحدت کے سلسلے میں گفتگو ہوئی ۔
-
آٹھویں امام کے دور میں ادیان و مذاہب کے درمیان گفتگو کا رواج
حوزہ/ ایران کے فرھنگستان علوم کے شعبہ اسلامی ریسرچ کے سربراہ آیت اللہ محقق داماد نے ادیان کے مابین گفتگو کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: قرآن میں لفظ احتجاج، گفتگو اور مذاکرے کے معنوں میں آیا ہے اور مقصود اس کا یہ ہے کہ اس طرح اتمام حجت ہو کہ مد مقابل مبہوت ہوکر رہ جائے یعنی یہ کہ مد مقابل اس طرح سکوت اختیار کرلے کہ جو کچھ بھی کہا گیا ہے اس نے اسے قبول کرلیا ہے۔
-
روزہ فقط دین اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔ اگر ماہ مبارک رمضان میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے در کھل سکتے ہیں اور رحمتوں کا نزول ہوسکتا ہے اور خدا کی مدد کا حصول یقینی ہوسکتا ہے۔
-
اسلام دلوں کو جوڑنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کا نام ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ اگر تمام مذاہب مل کر انسانیت کے قتل عام پر آواز بلند کریں تو دنیا میں قتل و غارت، ظلم، نا انصافی رک سکتی ہے، کسی مذہب میں بھی دہشتگردی و عوام کے حقوق کی پامالی اور نا انصافی کی ترغیب نہیں دی جاتی ہے۔