حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام مہدی ٹرسٹ کلکتہ ہندوستان اور جناب سجاد حسین آلائی کے باہمی تعاون سے، لبیرتل بڈگام کشمیر میں رمضان المبارک کی مناسبت سے خواتین کے لیے ”رمضان المبارک تربیتی ورکشاپ“ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں علاقے کی نوجوان لڑکیاں اور خواتین بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔

ان ورکشاپس میں پی ایچ ڈی اسکالر محترمہ شمائلہ زینب رمضان المبارک کے احکام، خواتین کے مخصوص مسائل اور دیگر فقہی موضوعات کے ساتھ ساتھ قرآنِ کریم کی تفسیر بیان کر رہی ہیں۔
ورکشاپس کا آغاز ہر روز نمازِ ظہر و عصر کی جماعت سے ہوتا ہے اور اس کے بعد درسی نشستوں کا آغاز ہوتا ہے۔
ہر نشست کے اختتام پر سوال و جواب کا خصوصی سیشن رکھا جاتا ہے، تاکہ شرکاء اپنے مسائل اور شبہات کو پیش کر سکیں۔
ماہِ مبارک رمضان قرآن کا موسمِ بہار ہے اور یہ نہایت خوش آئند ہے کہ ان بابرکت ایام میں قرآن کی تفسیر پر مشتمل یہ ورکشاپس منعقد ہو رہے ہیں، جہاں شرکاء ماہ مبارک رمضان کی معنوی فضا میں اہلِ بیت علیہم السلام کی پاکیزہ تعلیمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ