جمعرات 19 فروری 2026 - 20:03
ممبئی میں مولانا مرزا علی اکبر کربلائی کی تصنیف "ماہِ رحمت و برکت" کی شاندار رونمائی

حوزہ/ کتاب "ماہِ رحمت و برکت" ماہِ رمضان کے فضائل، آداب، اعمال اور دعاؤں پر مشتمل جامع دینی رہنما ہے۔ مولانا مرزا علی اکبر کربلائی نے کتاب مرتب کرنے کا مقصد ماہِ رمضان میں روحانی تطہیر، اخلاقی تربیت، اور عبادات کی مکمل رہنمائی فراہم کرنا بتایا۔ کتاب قرآن کریم، احادیث اور اہل بیت کی روایات کی روشنی میں روزے داروں کے لیے جامع اور منظم مجموعہ پیش کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبرا تھانہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مرزا علی اکبر کربلائی کی نئی کتاب "ماہِ رحمت و برکت" کی رونمائی ایک باوقار تقریب میں عمل میں آئی، جس میں شیعہ علماء و ذاکرین اور شعرائے کرام نے شرکت کی۔ تقریب وادیِ حسنین، متل گراؤنڈ شیعہ قبرستان ممبرا میں منعقد ہوئی، جسے مختلف مقامی چینلز و نیٹ ورک اور دیگر پلیٹ فارمز نے کورج دیا۔

ممبئی میں مولانا مرزا علی اکبر کربلائی کی تصنیف "ماہِ رحمت و برکت" کی شاندار رونمائی

کتاب کا تعارف اور مقاصد

کتاب "ماہِ رحمت و برکت" ماہِ رمضان کے فضائل، آداب، اعمال اور دعاؤں پر مشتمل جامع دینی رہنما ہے۔ مولانا مرزا علی اکبر کربلائی نے کتاب مرتب کرنے کا مقصد ماہِ رمضان میں روحانی تطہیر، اخلاقی تربیت، اور عبادات کی مکمل رہنمائی فراہم کرنا بتایا۔ کتاب قرآن کریم، احادیث اور اہل بیت کی روایات کی روشنی میں روزے داروں کے لیے جامع اور منظم مجموعہ پیش کرتی ہے۔

پیش لفظ میں مصنف نے لکھا کہ یہ کتاب ایک نیاز مندانہ ہدیہ ہے، تاکہ روزے داروں کو عبادت، اطاعت اور روحانی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم ہو۔ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کوشش میں تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

ممبئی میں مولانا مرزا علی اکبر کربلائی کی تصنیف "ماہِ رحمت و برکت" کی شاندار رونمائی

کتاب کے کلمات تحسین میں حجة الاسلام و المسلمین مولانا مظاہر حسین مظفر نگری،اقرا قرآن سینٹر مظفر نگر یوپی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کتاب روز و شب کو روحانی فضیلت سے ہمکنار کرتی ہے۔ فلسفہ صوم، آداب و فضائل، اعمال اور تاریخی مناسبات یکجا کر کے روزے دار کے لیے آسان فہم رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

کتاب کی تقریظ کے حوالے سے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا وزیر حسن رضوی کہا کہ "کتاب جامع اور مستند ہے، اردو زبان میں اس کی شدید ضرورت تھی۔ دعائیں، اعمال، مناجات اور فضائل سب کے لیے قابل استفادہ ہیں۔ ماہِ رمضان سے متعلق یہ ایک کامل رہنما ہے۔"

ممبئی میں مولانا مرزا علی اکبر کربلائی کی تصنیف "ماہِ رحمت و برکت" کی شاندار رونمائی

علماء کے تاثرات

کتاب کے حوالے سے متعدد علماء اور شخصیات نے اظہار خیال کیا: مولانا سید محمد اسلم رضوی: "یہ کتاب ماہِ رمضان میں تبلیغ کرنے والے علما اور مبلغین کے لیے بے حد مفید ہے۔"

مولانا اجمل صاحب: "کتاب کے اسلوب اور فوائد علمائے کرام اور عوام دونوں کے لیے یکساں ہیں۔"

مولانا کرار غدیری صاحب: "کتاب میں امام حسن علیہ السلام کا تاریخی خطبہ اور ابنِ ملجم کی گرفتاری شامل ہے۔ یہ کتاب ہر گھر میں ہونی چاہیے۔"

مولانا نظیر صاحب: "کتاب میں ماہِ رمضان کے تمام ایام اور مسنون دعائیں یکجا کی گئی ہیں، یہ معرفتِ الٰہی کے حصول کا عمدہ ذریعہ ہے۔"

مولانا عزادار سجادی صاحب: "متعدد روایات اور دعائیں جو مختلف مصادر میں بکھری ہوئی تھیں، اب ایک جگہ جمع ہیں، عام لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے۔"

مولانا ذوالفقار کربلائی صاحب: "نو ابواب پر مشتمل جامع اور ضخیم کتاب میں روزہ، تقویٰ اور دیگر موضوعات کم کتابوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔"

مولانا محمد حیدر اصفہانی صاحب: "کتاب کا محور قرآن مجید ہے اور ماہِ رمضان کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔"

مولانا شجر اعظمی صاحب: "کتاب میں تقلید اور عزاداری دونوں کا تذکرہ موجود ہے، نوجوان اسے پڑھیں تو دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔"

شاعر اہل بیت، کوثر زیدی صاحب: "رمضان کی برکتوں پر یہ کتاب گھر کی بچیوں اور خواتین تک پہنچنی چاہیے، دعاؤں کا حفظ کرنا بہت فائدہ مند ہوگا۔"

ممبئی میں مولانا مرزا علی اکبر کربلائی کی تصنیف "ماہِ رحمت و برکت" کی شاندار رونمائی

کتاب کی خصوصیات اور فوائد

  • رمضان کے فضائل، آداب اور روزے کے شرعی احکام
  • سحری و افطار کے اعمال کی تفصیل
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں توبہ و استغفار
  • روحانی و اخلاقی حکمتیں
  • صحیفہ سجادیہ سے منتخب دعائیں
  • حضرت علی علیہ السلام کے خطبات و حکمتیں

قارئین کے لیے فوائد:

  • روزے کی حقیقت اور روحانی اثرات سے آگاہی
  • خدا کی بارگاہ میں قرب اور رضائے الٰہی حاصل کرنا
  • اعمال کی اصلاح اور حرام کاموں سے بچاؤ
  • تقویٰ، معنوی کمالات اور معرفتِ الٰہی میں اضافہ
  • دلوں کو نور ایمان اور آخرت کی نعمتوں سے منور کرنا

رونمائی تقریب کے اختتام پر منتظمین اور علماء نے امید ظاہر کی کہ کتاب "ماہِ رحمت و برکت" امتِ تشیع کے لیے ماہِ رمضان میں ایک جامع دینی رہنما ثابت ہوگی۔ کتاب کی ہر گھر میں موجودگی کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مصنف کی علمی و تبلیغی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کتاب کی مکمل پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha