حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی/ ایران کلچر ہاؤس، نئی دہلی میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مرزا علی اکبر کربلائی کی تصنیف "ماہِ رحمت و برکت" کی رسمِ اجرا ایک باوقار تقریب میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حکیم عبدالمجید نے کتاب کی رونمائی انجام دی، جبکہ علماء، ذاکرین اور اہلِ قلم کی بڑی تعداد شریک رہی۔

اپنے علمی اور دلنشین خطاب میں ڈاکٹر حکیم عبدالمجید نے ماہِ رمضان کی روحانی اہمیت، روزے کی اخلاقی تربیت اور مستند دینی کتب کی اشاعت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تصانیف معاشرے میں دینی شعور کو مستحکم کرتی ہیں اور نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کتاب ماہِ رمضان کے فضائل، آداب، اعمال اور دعاؤں پر مشتمل جامع دینی رہنما ہے، جسے قرآن مجید، احادیث اور اہلِ بیتؑ کی روایات کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔

تقریب میں حجۃ الاسلام مولانا قمر حسنین رضوی، حجۃ الاسلام مولانا غلام حسین ہلوری، حجۃ الاسلام مولانا تقی نقوی، حجۃ الاسلام مولانا ذیشان حیدررجیٹوی، حجۃ الاسلام مولانا سید رضی پھندیڑوی، حجۃ الاسلام مولانا امیر حسنین زیدی، حجۃ الاسلام مولانا فرحت حسین ، حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر گوہر عباس، حجۃ الاسلام مولانا جواد حبیب، حجۃ الاسلام مولانا عارف اعظمی ، مولانا ڈاکٹر الطاف حسین ، مولانا جون عباس سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے کتاب کو اردو دینی ادب میں ایک مفید اور اہم اضافہ قرار دیا۔
کتاب کی مکمل پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
16:12 - 2026/02/25









آپ کا تبصرہ