حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مرزا یوسف حسین نے جناح گارڈن، اسلام آباد میں واقع مسجد و امام بارگاہ ابو طالب علیہ السلام کا دورہ کیا، جہاں منتظمین اور دیگر معزز شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر مولانا سید علی بنیامین نقوی نائب صدر شیعہ علماء کونسل، وفاقی علاقہ اسلام آباد سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وجاہت حسن ہادی، وجاہت عابدی، سبطین صاحب، شمسی صاحب، سید سلمان اکبر رضوی، سید حذیفہ حسن ہادی اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام مرزا یوسف حسین نے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد، باہمی احترام اور یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے تناظر میں عالمِ تشیع کی عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی شناخت اور موجودہ حالات پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے بعد تشیع دنیا بھر میں ایک نئی شناخت اور طاقت کے احساس کے ساتھ سامنے آ رہی ہے۔
حجۃ الاسلام مرزا یوسف حسین نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قربانی اور شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں نے دنیا بھر میں ایک نئی فکری اور انقلابی لہر کو جنم دیا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات کو وہ عالمِ تشیع اور ایران کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور فتح کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر شرکائے محفل نے حجۃ الاسلام مرزا یوسف حسین کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی تشریف آوری کو اپنے لیے باعثِ مسرت قرار دیا










آپ کا تبصرہ