حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی میں کتاب "امیر المومنین اور مومنین" مولف حجةالاسلام والمسلمین علی اکبر کربلائی کی باوقار تقریبِ رسمِ اجراء منعقد ہوئی، جس میں علمی، دینی اور سماجی شخصیات نے شرکت فرما کر تقریب کو رونق بخشی۔
تقریب میں حجةالاسلام والمسلمین عابد حسین زیدی امامِ جمعہ خریجی دہلی، حجةالاسلام والمسلمین سید ریحان حیدر مبلغ شیڈنی آسٹریلیا، حجةالاسلام والمسلمین سید اظہر عباس زیدی، حجةالاسلام والمسلمین وسیم رضوی، حجةالاسلام والمسلمین امیر حسنین زیدی ایران کلچر ہاؤس دہلی، حجةالاسلام والمسلمین حیدر مہدی کریمی جلالپوری،حجةالاسلام والمسلمین فرمان علی، حجةالاسلام والمسلمین رضی حیدر زیدی اور دیگر معزز علماء و دانشوران نے شرکت فرمائی۔
علماء کرام نے کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "امیر المومنین اور مومنین" موجودہ دور میں دینی شعور، سیرتِ اہلِ بیتؑ اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مقررین نے مصنف کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس تصنیف کو علمی حلقوں کے لیے مفید سرمایہ قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر معزز شخصیات کے ہاتھوں کتاب کی رسمِ اجراء انجام پائی اور حاضرین نے مصنف کو مبارکباد پیش کی۔









آپ کا تبصرہ