پیر 1 جون 2026 - 13:08
لکھنؤ میں معارفِ غدیر کلاسز کا انعقاد، 350 سے زائد افراد کی شرکت

حوزہ/ عید غدیر کی مناسبت سے مرکزِ تعلیم و تربیت ٹرسٹ، لکھنؤ کے زیر اہتمام ’’معارفِ غدیر کلاسز‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین، نوجوانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر کی مناسبت سے مرکزِ تعلیم و تربیت ٹرسٹ، لکھنؤ کے زیر اہتمام ’’معارفِ غدیر کلاسز‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین، نوجوانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔

ان کلاسز کا مقصد عوام کو واقعۂ غدیر کے پیغام، اس کی اہمیت اور تعلیمات سے روشناس کرانا، اسلام میں امامت و ولایت کے مقام کو واضح کرنا، اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات و ثقافت کو معاشرے اور خاندانوں میں فروغ دینا ہے۔

کلاسز میں خطابات، علمی مباحث، سوال و جواب کے سیشنز اور تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے شرکاء کو غدیر کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق ان کلاسز میں اس وقت 350 سے زائد افراد شریک ہیں، جو معاشرے میں پیغامِ غدیر اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو سمجھنے اور اپنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

مرکزِ تعلیم و تربیت ٹرسٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس نوعیت کے تعلیمی اور تربیتی پروگرام دینی شعور کے فروغ، فکرِ ولایت کی ترویج اور معاشرے میں ثقافتِ غدیر کو عام کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوام خصوصاً نوجوان نسل کو معارفِ اہل بیت علیہم السلام سے آشنا کرنے کے لیے ایسے علمی و تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha