۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اسلامی تعلیمات کولکاتہ کی جانب سے خواتین کے لئے رمضان المبارک کوئز مقابلہ کا انعقاد

حوزہ / اسلامی تعلیمات کولکاتہ کی جانب سے سال گزشتہ کی طرح امسال بھی ماہ مبارک رمضان میں گوگل فارم کے ذریعے "رمضان المبارک کوئز" کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی تعلیمات کولکاتہ کی جانب سے سال گزشتہ کی طرح امسال بھی ماہ مبارک رمضان میں گوگل فارم کے ذریعے "رمضان المبارک کوئز" کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس رمضان المبارک کوئز کی شرائط درج ذیل ذکر کی گئی ہیں:

1۔ کوئز صرف و صرف خواتین کے لئے ہے۔

2۔ کوئز میں کرنے کے لئے گروپ "اسلامی تعلیمات" 1۔2 یا 3 میں منبر ہونا لازمی ہے۔

3۔ کوئز کے ایام: 16، 18، 24، 26، 28، رمضان المبارک۔

4۔ وقت: صبح کے 10 بجے سے 3 بجے تک۔

5۔ ہر روز سب سے پہلے مکمل صحیح جواب دینے والی 1 خاتون کے اکاؤنٹ میں 500 روپے ٹرانسفر کیا جائے گا۔

6۔ وہ خاتون کہ جنہوں نے سب صحیح جواب دئے ہیں مگر وہ اولین خاتون نہیں تھیں تو ایسی خواتین میں سے 4 خواتین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ اور ان کے اکاؤنٹ میں 250 روپے ٹرانسفر کیا جائے گا۔

7۔ کوئز کے دوسرے دن صحیح جواب اور ممتازین کے اسماء کو گروپ میں بتایا جائے گا۔

8۔ کوئز کے سارے سوالات کتابچہ "شیعہ شناسی" سے ہوں گے۔

اسلامی تعلیمات کولکاتہ کی جانب سے خواتین کے لئے رمضان المبارک کوئز کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ یہ کوئز پانچ مرحلوں میں ہے جس کے پہلے مرحلہ میں 1649 خواتین نے حصہ لیا۔ انشاءاللہ 5 مرحلوں کے بعد یک روزہ کوئز بھی ہوگا جس میں 20 خواتین کو انعام سے نوازا جائے گا۔

اس کوئز میں شرکت کے خواہشمند افراد مزید معلومات کے لئے درج ذیل رابطہ نمبرز، ویب سائٹ اور ایمیل پر رابطہ کر سکتے ہیں:

منجانب: اسلامی تعلیمات کولکاتہ

رابطہ نمبرز: 00989017601077 / 00918961177050

www.islamitalimaat.org

islamitalimaat110@gmail.com

اسلامی تعلیمات کولکاتہ کی جانب سے خواتین کے لئے رمضان المبارک کوئز کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .