حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، گذشتہ سال بھی اس ادارہ کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں ایک مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ کوئز مقابلہ 16 مارچ 2025ء سے شروع ہو چکا ہے۔ جس میں شمولیت کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025ء ہے۔ یہ کوئز ویڈیوز لیکچرز کی صورت میں منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں قرآن و احادیث کو محور قرار دیتے ہوئے مختلف عناوین جیسے صلہ رحمی، استخارہ کی حقیقت و اہمیت، والدین کی عظمت، امام زمان عج کا وجود، مشورہ کی اہمیت، نہج البلاغہ میں موت کے حالات اور اسی طرح مختلف معاشرتی مسائل کی وجوہات اور ان کا راہ حل پر مبنی دس لیکچرز آمادہ کئے گئے ہیں۔
ادارہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ادارہ کے ہی یوٹیوب چینل (https://youtube.com/@JannaatEAdn) پر موجود لیکچرز میں سے گوگل فارم کے ذریعہ دئیے گئے سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ سوالات گوگل فارم پہ Mcq's کی صورت میں دئے گئے ہیں اور اس میں پوری دنیا سے اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ شرکت کرنے والے کی کم سے کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے۔
اس کوئز مقابلہ میں شرکت میں دلچسپی رکھنے والے افراد مزید تفصیلات جاننے کیلئے علمی و تربیتی ادارہ "جنات عدن قم" کے واٹسپ چینل پر رجوع کر سکتے ہیں: https://www.whatsapp.com/channel/0029Vb7em0Y1XquOv6cOiI04
قابل ذکر ہے کہ اس دینی معلوماتی کوئز میں نقدی انعامات کے علاوہ حرم ہائے ائمہ معصومین علیہم السلام کے تبرکات بھی انعامات میں شامل کئے گئے ہیں۔جن میں خاص طور پر حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے حرم کا مس شدہ علم مبارک بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ