۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
اسلامی تعلیمات

حوزہ/ مولانا محمد طیب علی انصاری فاضل قم کی جانب سے امسال ماہ مبارک رمضان میں 11 مرحلہ میں گوگل فورم کے ذریعے اسلامی تعلیمات اور اخلاق اسلامی کوئز کا انعقاد کیا گیا۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا محمد طیب علی انصاری کی جانب سے امسال ماہ مبارک رمضان میں 11 مرحلہ میں گوگل فورم کے ذریعے اسلامی تعلیمات اور اخلاق اسلامی کوئز کا انعقاد کیا گیا۔

مولانا موصوف نے بتایا کہ یہ کوئز خواہران سے مخصوص تھا اور ماشاءاللہ سے اخلاق اسلامی کوئز کے ہر مرحلہ میں خواتین حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کثیر تعداد میں کوئز پروگرام میں شرکت کی اور اس کو کامیاب بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس کوئز کے ہر مرحلہ سے دو ممتاز کامیاب خاتون کا انتخاب کیا جاتا اور اکی خدمت میں نفیس انعامات پیش کیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان 10 مراحل میں کامیاب ہونے کے بعد 11واں مرحلہ کا امتحان لیا گیا۔ جسمیں خدا کے فضل کرم سے 644 خواتین کامیاب ہوئیں۔ اور ہھر اس کے آخری مرحلہ میں 10 ممتاز خواتین منتخب ہوئیں۔

خداوند عالم بحق محمد و آل محمد کے ھم سبھی کو اخلاق حسنہ جیسی بیش بہا دولت سے نوازے اور راہ اہلبیت علیہم السلام پر چلنے اور اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

یاد رہے کہ اسلامی تعلیمات کا خود کا مذہبی اور دینی ویبسائٹ ہے جس کا لینک درج ذیل ہے:www.islamitalimaat.org اس ویبسائٹ کے ذریعے آپ بہت ہی جلد قرآن بھی پڑھ سکتے ہیں اور سن بھی سکتے ہیں۔ اور اس ویب سائٹ میں مختلف موضوع پر موجود مضامین سے استفادہ بھی کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ویبسائٹ کے مدیر محترم مولانا محمد طیب علی انصاری فاضل قم المقدسہ ایران جو ہمیشہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ ہمارا سماج اور ہماری قوم اس راستے پر چلے جس راستے کی ہدایت اہلبیت علیہم السلام نے کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Shane Zahra IN 02:56 - 2023/04/26
    1 0
    Mazeed ilm mein izafa hua Quiz deke bht acha lga Allh apko salamat rkhe
    • Daulat Fatima IN 22:10 - 2023/04/26
      0 0
      bht achcha laga sawal name me hissa leke...ilm me izafa hua . Allah ap logo ko or taraqqi ata farmaye ameen