۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خواتین

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی و روابط نے کہا کہ امام زمان عج کی سپاہ یہی بچے ہیں جو ماوں کی گودوں میں ہیں جن کی تربیت اس نہج سے کی جائے کہ وہ اپنے امام وقت کی معرفت اور قربت حاصل کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی و روابط محترمہ غزالہ جعفری کی جانب سے ماہ شعبان المعظم کی مناسبت سے غیبت امام زمان عج اور تربیت اطفال کے عنوان پر کوئز پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں بچوں کے ساتھ ان کی ماؤں نے بھی شرکت کی اس پروگرام کا مقصد جہاں بچوں میں امام زمانہ عج کی شخصیت کا تعارف اور قلبی لگاؤ پیدا کرنا تھا وہیں ماؤں میں وقت کے امام عج کی نصرت کے لیے بچوں کی تربیت کے مراحل سے آشنائی کروانا بھی تھا ۔

پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی بھی شریک ہوئیں  جبکہ مدرسہ معصومہ کی پرنسپل محترمہ ارم عابدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ غزالہ جعفری نے اپنے خطاب میں تربیت اولاد پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی پرورش دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق کریں تاکہ وہ معاشرے کہ مفید رکن بن سکیں ۔

انہوں نے کہا امام زمان عج کی سپاہ یہی بچے ہیں جو ماوں کی گودوں میں ہیں جن کی تربیت اس نہج سے کی جائے کہ وہ اپنے امام وقت کی معرفت اور قربت حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر منتظر امام عج پر لازم ہے کہ ظہور کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی نے بھی ماہ شعبان کی عبادات کے عنوان پر بچوں سے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .