۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
فائزہ نقوی

حوزہ/ مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین نے کہا کہ ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ عورت خوف محسوس نہ کرے، عورت کی عزت نہ کرنے والے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خواہر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ عورت کو معاشرے میں تحفظ فراہم کرنا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ سناکر عدلیہ نے متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کر دیاہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ایسے حالات پیدا کرے کہ معاشرے میں عورت کی عزت محفوظ ہو ۔ کوئی خاتون خوف محسوس نہ کرے۔کیونکہ عورت کی عزت نہ کرنے والے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں ۔

مزید کہا کہ عدالت نے مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے کر قابل تحسین کام کیا ہے۔لیکن صرف سزا ہی کافی نہیں، معاشرے کے لئے ناسور مجرموں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، پراسیکیوشن اعلیٰ عدالتوں میں بھی کیس کو اچھے انداز سے پیش کرے تاکہ کہیں سزا برقرار رہے۔کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ نچلی عدالتوں سے سزائیں تو ہو جاتی ہیں مگر یا پھر اعلیٰ عدلیہ میں مجرم بری ہوجاتے ہیں یہ سزائیں کم ہو جاتی ہے۔ اس لئے معاشرے کے ناسوروں کا خاتمہ ضروری ہے۔

آخر میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قصور کی معصوم زینب کے مجرم کی طرح موٹر وے زیادتی کیس کے مجرموں کو بھی جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .