حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ کی اہمیت و فضیلت بے شمار ہیں چونکہ روزہ ، نماز اور دیگر عبادات کو صحیح و درست طریقہ سے انجام دینے کے لیے مسائل شرعیہ کا علم ہونا بہت ضروری ہے تاکہ عبادت بہتر طریقہ سے انجام دی جائے ۔جیسا کہ قرآن و احادیث سے یہ بات واضح ہے اگر تمہیں کسی چیز کا علم نہیں ہے تو اہل علم سے پو چھو۔ لہٰذا مو منین کی سہولیات کے لیے روزہ دار جو پورے دن عبادت میں مصروف ہوتے ہیں تو اس دوران مختلف مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔لہٰذا روزہ دار پر تکالیف شرعی عائد ہوتی ہے جس کے تحت مسائل شرعیہ کی طرف رجوع کر تا ہے۔
ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان میں منفردانداز سے مومنین؍مومنات کی سہولیات کے لئے شیعہ ہیلپ لائن ایک دہائی سے زیادہ ہو گیا جو دین کی خدمت کو انجام دے رہی ہے ۔لہذا مومنین روزہ ، نماز ، حج و خمس و زکوۃ وغیرہ تمام مراجع کے مقلدین مسائل شرعیہ جاننے کے لئے صبح 10سے 12بجے تک شیعہ ہیلپ لائن پر مندرجہ ذیل نمبروں رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ موبائل نمبر9415580936 ،9839097407
نو ٹ : خواتین حضرات کے لیے خصو صی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی ۔ لہٰذا خواتین اس نمبر پررابطہ کریں ۔ 6386897124۔ اس کے علاوہ ای میل آئی ڈی پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔ Email: masael786@gmail.com