جمعرات 5 فروری 2026 - 06:01
کراچی پاکستان میں ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب؛ علماء و محققین کی تجلیل

حوزہ/جامعۃالمصطفیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ہفتۂ تحقیق کے پانچویں روز اور اختتامی تقریب کے موقع پر علمی، تحقیقی اور فکری سرگرمیوں کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃالمصطفیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ہفتۂ تحقیق کے پانچویں روز اور اختتامی تقریب کے موقع پر علمی، تحقیقی اور فکری سرگرمیوں کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔

کراچی پاکستان میں ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب؛ علماء و محققین کی تجلیل

کراچی پاکستان میں ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب؛ علماء و محققین کی تجلیل

پانچویں روز اندرونِ سندھ سے تشریف لانے والے معزز علماء اور محققین کے اعزاز میں ایک باوقار تجلیلی نشست منعقد کی گئی، جس میں ان کی علمی و تحقیقی خدمات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر شعبۂ تحقیق جامعۃالمصطفیٰ پاکستان کی جانب سے مولانا نبی بخش دانش کو ’’محققِ نمونہ‘‘ اور مولانا ذوالفقار علی سعیدی کو ’’مترجمِ نمونہ‘‘ کی اسناد سے نوازا گیا۔

کراچی پاکستان میں ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب؛ علماء و محققین کی تجلیل

تجلیلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مدیر جامعۃالمصطفیٰ کراچی سید عمار ہمدانی نے محققین کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تحقیق کے فروغ میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔

کراچی پاکستان میں ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب؛ علماء و محققین کی تجلیل

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کے ساتھ ایک علمی و فکری نشست بھی منعقد ہوئی، جس کا عنوان ’’دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے درمیان فکری و تحقیقی تفاہم‘‘ تھا۔ ڈاکٹر زاہدی نے موضوع پر تفصیلی اور مدلل گفتگو کی۔ نشست میں مختلف علمی شخصیات کے علاوہ حوزۂ امام خمینی اور جامعہ علمیہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

کراچی پاکستان میں ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب؛ علماء و محققین کی تجلیل

ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی کے ہمراہ کلاس BIS کے طلبہ نے کتب نمائش کا دورہ کیا، جہاں مختلف اشاعتی اداروں کی جانب سے پیش کی گئی علمی و تحقیقی کتب کا مشاہدہ کیا گیا۔

ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب امام خمینی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طالبی نیا نے خصوصی خطاب کیا۔

کراچی پاکستان میں ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب؛ علماء و محققین کی تجلیل

تقریب سے مفسرِ قرآن حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن صلاح الدین نے بھی فکر انگیز اور اصلاحی خطاب کیا۔

کراچی پاکستان میں ہفتۂ تحقیق کی اختتامی تقریب؛ علماء و محققین کی تجلیل

اختتام پر ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پروگرام کی کامیاب انعقاد پر تمام مہمانوں، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ممتاز محققین اور کتب نمائش میں شریک اشاعتی و تحقیقی اداروں کی تجلیل اور حوصلہ افزائی بھی کی گئی، جبکہ شرکاء نے نمائش میں پیش کی گئی کتب میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha