حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے دورۂ تصنیف و تالیف سے وابستہ اسکالرز کے ایک وفد نے شہر کے معروف اور قدیم علمی و تحقیقی ادارے اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کا دورہ کیا۔
اسلامک ریسرچ اکیڈمی کے مسئول جناب محمود الحق صدیقی نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ادارے کی تاریخ، مقاصد، مختلف علمی و تحقیقی سرگرمیوں اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اکیڈمی کے کردار اور علمی خدمات کا تعارف پیش کیا۔

اس کے بعد ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ نے اس تحقیقی و علمی دورے کامقصد تفصیل سے بیان کیا۔
ڈاکٹر خالد امین ڈائریکٹر ریسرچ و ایڈیٹر معارف ریسرچ جرنل کراچی نے معاصر دنیامیں مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کے مقابلہ میں اسلامی تہذیب کا احیاء ،الحاد کے بڑھتے مسائل اور جدید افکار کے بارے میں اسلامی نظریہ حیات کو بیان کیا۔
پروگرام میں اسکالرز کی جانب سے سوالات کئے گئے۔ اسلامک ریسرچ اکیڈمی کی لائبریری،شعبہ تحقیق اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا گیا۔
ادارے کی جانب تمام اسکالرز کی انتہائی احسن انداز میں میزبانی کے ساتھ ان کو ادارے کی کتابوں کا ہدیہ بھی دیاگیا۔











آپ کا تبصرہ